🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
352. باب المعجزات - ذكر ظهور اللبن من الضرع الحائل للمصطفى صلى الله عليه وسلم-
معجزاتِ کا بیان - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خشک تھن سے دودھ کا ظہور
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6504
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: كُنْتُ يَافِعًا فِي غَنَمٍ لِعُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ أَرْعَاهَا، فَأَتَى عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا غُلامُ،" هَلْ مَعَكَ مِنْ لَبَنٍ؟"، فَقُلْتُ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ، قَالَ: " ائْتِنِي بِشَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ"، فَأَتَيْتُهُ بِعَنَاقٍ، فَاعْتَقَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَعَلَ يَمْسَحُ الضَّرْعَ وَيَدْعُو حَتَّى أَنْزَلَتْ، فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ بِشَيْءٍ، فَاحْتَلَبَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ لأَبِي بَكْرٍ: اشْرَبْ، فَشَرِبَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ثُمَّ شَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ: اقْلِصْ، فَقَلَصَ، فَعَادَ كَمَا كَانَ، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْكَلامِ أَوْ مِنْ هَذَا الْقُرْآنِ، فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِِنَّكَ غُلامٌ مُعَلَّمٌ، قَالَ: فَلَقَدْ أَخَذْتُ مِنْ فِيهِ سَبْعِينَ سُورَةً، مَا نَازَعَنِي فِيهَا بَشَرٌ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں جوانی میں عقبہ بن ابومعیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا۔ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور انہوں نے دریافت کیا: اے لڑکے کیا تمہارے پاس دودھ ہے۔ میں نے جواب دیا: جی ہاں لیکن میں امین ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس کوئی ایسی بکری لے کہ آؤ جس کے ساتھ کسی بکرے نے جفتی نہ کی ہو، تو میں ایک سال کا بکری کا بچہ لے آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑا پھر آپ نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا اور دعا کی، یہاں تک کہ اس کا دودھ اترنے لگا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی چیز لے کر آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن میں دودھ دوہ لیا پھر آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم پیو، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے پی لیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے پی لیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تھن سے یہ کہا: تم خشک ہو جاؤ، تو وہ خشک ہو گیا اور اس طرح ہو گیا جس طرح پہلے تھا۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے بھی یہ کلام (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اس قرآن کی تعلیم دیجئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک ایسے لڑکے ہو جو سمجھ بوجھ رکھتا ہے (یا جسے تعلیم دی جائے گی) راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ستر سورتیں سیکھی ہیں۔ اس بارے میں کوئی شخص میرا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6504]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6470»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «الروض النضير» (652)، وفي (ق) جملة السبعين سورة.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥زر بن حبيش الأسدي، أبو مطرف، أبو مريم
Newزر بن حبيش الأسدي ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥عاصم بن أبي النجود الأسدي، أبو بكر
Newعاصم بن أبي النجود الأسدي ← زر بن حبيش الأسدي
صدوق حسن الحديث
👤←👥الوضاح بن عبد الله اليشكري، أبو عوانة
Newالوضاح بن عبد الله اليشكري ← عاصم بن أبي النجود الأسدي
ثقة ثبت
👤←👥معلى بن مهدي البصري، أبو يعلى
Newمعلى بن مهدي البصري ← الوضاح بن عبد الله اليشكري
متهم بالكذب
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى
Newأبو يعلى الموصلي ← معلى بن مهدي البصري
ثقة مأمون