🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
499. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر إخبار المصطفى صلى الله عليه وسلم عن خلافة أبي بكر الصديق بعده-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد ابو بکر صدیق کی خلافت کی خبر دی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6656
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمُقْرِئُ الْخَطِيبُ بِوَاسِطَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أبيه ، قَالَ: أَتَتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَلَّمَتْهُ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَرْجِعَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِِنْ جِئْتُ فَلَمْ أَجِدْكَ يَعْنِي الْمَوْتَ؟ قَالَ:" إِِنْ لَمْ تَجِدِينِي، فَأْتِي أَبَا بَكْرٍ" .
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں۔، خلافت تیس سال تک ہو گی اس کے بعد بادشاہ ہوں گے خلفاء اور بادشاہ بارہ ہوں گے۔
، (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ وہ روایت ہے جس نے اس شخص کو غلط فہمی کا شکار کیا جو علم حدیث میں مہارت نہیں رکھتا ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ اس کا آخری حصہ اس کے پہلے حصے کا الٹ ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ خلافت تیس سال تک ہو گی پھر آپ نے یہ کہا: ہے اس کے بعد سارے بادشاہ ہوں گے، تو تیس سال گزرنے کے بعد جو بھی شخص مسلمانوں کے امور کا نگران بنے گا وہ سب لوگ بادشاہ شمار ہوں گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خلفاء اور بادشاہوں کی تعداد بارہ ہو گی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو خلفاء اور بادشاہ کی تعداد تو صرف بارہ تک محدود کی ہے۔
، اس لئے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ الفاظ ابتدائی حصے کے برعکس ہیں۔
حالانکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے تحت ایسا نہیں ہے اور یہ بات لازم نہیں ہے کہ اگر آدمی کسی صحیح دلیل تک پہنچنے کی توفیق سے محروم رہا ہو تو وہ منقول روایات کو غلط قرار دینا شروع کر دے بلکہ یہ بات لازم ہے کہ وہ علم کو اس کے اصل ماخذ سے حاصل کرے اور سنن کے بارے میں سمجھ بوجھ حاصل کرے تاکہ اسے یہ بات پتہ چل جائے کہ وہ ذات جو معصوم ہے اور جو خواہش نفس سے کلام نہیں کرتے بلکہ وہ وہی کلام کرتے ہیں جو ان کی طرف وحی کیا جاتا ہے ان کے بیان کردہ فرامین میں کوئی تضاد اور کوئی اختلاف نہیں ہوتا۔ ہمارے نزدیک اس روایت کا مفہوم یہ ہے کہ تیس سال گزرنے کے بعد جو حکمران آئیں گے انہیں اضطراری طور پر (یعنی مجبوری کے عالم میں) خلفاء کہا: جا سکتا ہے اگرچہ وہ درحقیقت بادشاہ ہوں گے اور ان بارہ خلفاء میں سے آخری عمر بن عبدالعزیز ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ذکر کر دی کہ حقیقی خلافت تیس سال تک ہو گی اور پھر اس کے بعد بارہ خلفاء میں سے آخری عمر بن عبدالعزیز ہے تو ان کا شمار خلفاء راشدین مہدیین میں ہو گا تو ان کے درمیان اور پہلے چار خلفاء کے درمیان جو لوگ آئے ہیں ان کے لئے لفظ خلفاء استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی صورت یوں ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارکہ کو اللہ تعالیٰ نے قبض کیا اور جنت کی طرف منتقل کیا تو یہ پیر کے دن بارہ ربیع الاول کی رات 11 ہجری کی بات ہے۔ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے دوسرے دن یعنی منگل کے دن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ منتخب کر لیا گیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وصال 17 جمادی الثانی کی رات کو ہوا ان کی خلافت دو سال تین ماہ اور بائیس دن بنتی ہے۔ اس کے بعد اگلے دن یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے انتقال کے اگلے دن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خلیفہ منتخب کر لیا گیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا۔ ان کی مدت خلافت دس سال چھ ماہ چار دن بنتی ہے۔ پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو ان کی مدت خلافت بارہ سال سے بارہ دن کم بنتی ہے پھر سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا وہ شہید ہوئے۔ ان کی خلافت پانچ سال تین ماہ بنتی ہے جس میں سے چودہ دن کم ہوں گے جب سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو یہ رمضان کی سترہ تاریخ تھی اور سنہ چالیس ہجری تھا۔ اس کے بعد اہل کوفہ نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور اہل شام نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر عالیہ میں بیعت کر لی پھر سیدنا معاویہ کوفہ کی طرف (جنگ کرنے کے لئے) روانہ ہوئے اور سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما ان کی طرف روانہ ہوئے انبار کے قریب دونوں کا سامنا ہوا تو انہوں نے ایک معاہدے کے تحت صلح کر لی جس میں کچھ شرائط پائی جاتی تھیں تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے حکومت کا معاملہ سیدنا امیر معاویہ کے سپرد کر دیا۔ یہ 25 ربیع الاول پیر کے دن کی بات ہے اور اکتالیس ہجری کی بات ہے۔ اس سال کو اجتماعیت کا سال قرار دیا گیا۔
پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا دمشق میں انتقال ہوا یہ پیر کے دن بائیس رجب المرجب ساٹھ ہجری کی بات ہے۔ ان کی حکومت 19 سال اور چار ماہ سے کچھ دن کم تھی جس وقت ان کا انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔
اس کے بعد ان کا بیٹا یزید بن معاویہ پیر کے دن ان کا جانشین بنا یہ اسی دن کی بات ہے جس دن میں اس کے والد کا انتقال ہوا تھا۔
اس کا انتقال حوارین میں ہوا جو دمشق کی ایک بستی ہے یہ چودہ ربیع الاول سن 64 ہجری کی بات ہے اس وقت اس کی عمر 38 سال تھی اور اس کی حکومت تین سال 8 ماہ سے کچھ دن کم تھی۔
پھر اس کے بیٹے معاویہ بن یزید کے ہاتھ پر بیعت کی گئی یہ پندرہ ربیع الاول سن 64 ہجری کی بات ہے اس کا انتقال 25 ربیع الثانی 64 ہجری میں ہوا۔ اس کی حکومت 40 دن تھی جب اس کا انتقال ہوا تو اس کی عمر اکیس برس تھی۔
پھر اہل شام نے مروان بن حکم کی بیعت کر لی اور اہل حجاز نے عبداللہ بن زبیر کی بیعت کر لی پھر بدھ کے دن تین ذیقعدہ سن 64 ہجری میں مروان مکمل طور پر حکمران بن گیا۔ مروان بن حکم کا انتقال رمضان کے مہینے میں دمشق میں 65 ہجری میں ہوا۔ اس وقت اس کی عمر 63 برس تھی اور اس کی حکومت دس ماہ سے کچھ دن کم رہی۔ پھر اہل شام نے عبدالملک بن مروان کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ یہ اسی دن کی بات ہے جس دن میں اس کے باپ کا انتقال ہوا تھا۔ عبدالملک کا انتقال دمشق میں شوال میں ہوا۔ یہ سن 86 ہجری کی بات ہے۔ اس وقت اس کی عمر 62 سال تھی پھر اہل شام نے اس کے بیٹے ولید کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ یہ اسی دن کی بات ہے جس دن عبدالملک کا انتقال ہوا تھا۔
پھر ولید کا انتقال دمشق میں پندرہ جمادی الثانی 96 ہجری میں ہوا جس دن اس کا انتقال ہوا اس کی عمر 48 برس تھی اور اس کی حکومت 9 سال 8 ماہ تک رہی پھر سلیمان بن عبدالملک کے ہاتھ پر بیعت کی گئی جو اس کا سگا بھائی تھا۔ سلیمان کا انتقال دابق کے مقام پر جمعہ کے دن دس صفر 99 ہجری میں ہوا۔ اس وقت اس کی عمر 45 سال تھی اور اس کی حکومت دو سال 8 ماہ پانچ دن تک رہی تھی پھر لوگوں نے عمر بن عبدالعزیز ان کے ہاتھ پر اسی دن بیعت کی جس دن سلیمان انتقال ہوا تھا، عمر بن عبدالعزیز کا انتقال حمص کی سرزمین پر دیر سمعان کے مقام پر ہوا یہ جمعہ کے دن کی بات ہے یہ پانچ رجب المرجب ایک سو ایک ہجری کی بات ہے جس دن ان کا انتقال ہوا اس دن ان کی عمر اکتالیس برس تھی اور ان کی خلافت دو سال پانچ ماہ اور پانچ دن تک رہی۔ یہ ان بارہ خلفاء میں سے آخری خلیفہ تھے جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو آگاہ کیا تھا۔
[صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6656]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6622»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3117): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جبير بن مطعم القرشي، أبو محمد، أبو سعيد، أبو عديصحابي
👤←👥محمد بن جبير القرشي، أبو سعيد
Newمحمد بن جبير القرشي ← جبير بن مطعم القرشي
ثقة
👤←👥سعد بن إبراهيم القرشي، أبو إسحاق، أبو إبراهيم
Newسعد بن إبراهيم القرشي ← محمد بن جبير القرشي
ثقة
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن سعد الزهري ← سعد بن إبراهيم القرشي
ثقة حجة
👤←👥محمد بن خالد الطحان، أبو جعفر
Newمحمد بن خالد الطحان ← إبراهيم بن سعد الزهري
متروك الحديث