صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
624. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر رؤية المصطفى صلى الله عليه وسلم ابن صياد بالمدينة-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ابن صیاد کو دیکھا
حدیث نمبر: 6783
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ بِابْنِ صَيَّادٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِِنِّي قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبْأً، فَقَالَ: هُوَ الدَّخُّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْسَأْ، فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: دَعْنِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، قَالَ: لا، إِِنْ يَكُنِ الَّذِي تَخَافُ، فَلَنْ تَسْتَطِيعَ قَتْلَهُ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ابن صیاد کے پاس سے ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہارے لیے ایک بات ذہن میں سوچی ہے“، اس نے جواب دیا: وہ «الدُّخُّ» ”دخ“ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دفع ہو جاؤ، تم اپنی اوقات سے آگے نہیں بڑھ سکو گے“۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے موقع دیجئے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں، اگر تو یہ وہی ہے جس کا تمہیں اندیشہ ہے تو پھر تم اسے قتل نہیں کر سکو گے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6783]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2924، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6783، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3680» «رقم طبعة با وزير 6745»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (751): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6783 in Urdu
شقيق بن سلمة الأسدي ← عبد الله بن مسعود