صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
60. ذكر الخبر الدال على أن عثمان بن عفان عند وقوع الفتن كان على الحق-
- ذکر خبر جو اس بات کی دلیل ہے کہ فتنوں کے وقوع پر عثمان بن عفان حق پر تھے
حدیث نمبر: 6914
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ كَهْمَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، حَدَّثَنِي هَرَمِيُّ بْنُ الْحَارِثِ ، وَأُسَامَةُ بْنُ خُرَيْمٍ ، قَالَ: كَانَا يُغَازِيَانِ، فَحَدَّثَانِي وَلا يَشْعُرُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَنَّ صَاحِبَهُ حَدَّثَنِيهِ، عَنْ مُرَّةَ الْبَهْزِيِّ ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ، قَالَ: " كَيْفَ تَصْنَعُونَ فِي فِتْنَةٍ تَثُورُ فِي أَقْطَارِ الأَرْضِ كَأَنَّهَا صَيَاصِي الْبَقَرِ؟ قَالُوا: نَصْنَعُ مَاذَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ: عَلَيْكُمْ بِهَذَا وَأَصْحَابِهِ، قَالَ: فَأَسْرَعْتُ حَتَّى عَطَفْتُ إِِلَى الرَّجُلِ، قُلْتُ: هَذَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ: هَذَا، فَإِِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" .
سیدنا مرہ بہزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ کے کسی راستے پر چل رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسے فتنے کے دوران تم لوگ کیا کرو گے جو زمین پر یوں پھیل جائے گا جیسے وہ گائے کا سینگ ہوتا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر لازم ہے کہ تم اس شخص اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ رہو۔“ (راوی کہتے ہیں:) میں تیزی سے ان صاحب کی طرف لپکا (جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا تھا) میں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! کیا یہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ۔“ تو وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6914]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6914، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4578، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3704، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18345» «رقم طبعة با وزير 6875»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3118).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6914 in Urdu
أسامة بن خريم البصري ← كعب بن مرة البهزي