صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
203. ذكر عبد الله بن مسعود الهذلي رضي الله عنه-
- ذکر عبد اللہ بن مسعود ہذلی رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7061
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ بِحَرَّانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنْتُ أَرْعَى غَنَمًا لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، فَمَرَّ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا غُلامٌ، فَقَالَ لِي: يَا غُلامُ، هَلْ مِنْ لَبَنٍ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ، قَالَ: فَهَلْ مِنْ شَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ؟ قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، فَمَسَحَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرْعَهَا، فَنَزَلَ اللَّبَنُ فَحَلَبَهُ فِي إِِنَاءٍ، فَشَرِبَ وَسَقَى أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ: انْقَلِصِي، فَانْقَلَصَتْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْقَوْلِ، فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ:" يَرْحَمُكَ اللَّهُ، إِِنَّكَ غُلامٌ مُعَلَّمٌ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں عقبہ بن ابومعیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں ایک لڑکا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: اے لڑکے کیا دودھ ہے۔ میں نے جواب دیا: جی ہاں لیکن مجھے امین بنایا گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کوئی ایسی بکری ہے جس کے ساتھ کسی بکرے نے صحبت نہ کی ہو (یعنی جس کا ابھی دودھ نہ اترا ہو) راوی کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسی بکری لایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا، تو اس میں دودھ اتر آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ایک برتن میں دوہ لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی پلایا پھر آپ نے تھن سے فرمایا: تم دوبارہ سمٹ جاؤ، تو وہ سمٹ گیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ یہ عمل مجھے بھی سکھا دیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے تم ایک تعلیم یافتہ لڑکے ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7061]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7021»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «الروض النضير» (652).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الرواة الحديث:
زر بن حبيش الأسدي ← عبد الله بن مسعود