علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
223. ذكر إثبات بغض الله جل وعلا من أبغض عمار بن ياسر رضي الله عنه-
- ذکر اس بات کی تصدیق کا کہ اللہ تعالیٰ عمار بن یاسر سے بغض رکھنے والوں سے بغض رکھتا ہے
حدیث نمبر: 7081
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ ، قَالَ: كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ كَلامٌ، فَانْطَلَقَ عَمَّارٌ يَشْكُوا إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَجَعَلَ خَالِدٌ لا يَزِيدُهُ إِِلا غِلْظَةً وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاكِتٌ، قَالَ: فَبَكَى عَمَّارٌ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا تَسْمَعُهُ؟ قَالَ: فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَيَّ رَأْسَهُ، وَقَالَ: " مَنْ عَادَى عَمَّارًا عَادَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُ أَبْغَضَهُ اللَّهُ" ، قَالَ: فَخَرَجْتُ، فَمَا كَانَ شَيْءٌ أَحَبَّ إِِلَيَّ مِنْ رِضَا عَمَّارٍ، فَلَقِيتُهُ فَرَضِيَ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے اور عمار بن یاسر کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ گئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت لگا دی، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے سختی کا اظہار کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ رونے لگے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ اسے سن نہیں رہے ہیں۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھا کر میری طرف دیکھا اور فرمایا جو شخص عمار سے دشمنی رکھے اللہ تعالیٰ اس سے دشمنی رکھے اور جو شخص اس سے بغض رکھے اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے۔
سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، تو جب میں وہاں سے نکلا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی رضامندی سے زیادہ اور کوئی چیز میرے نزدیک محبوب نہیں تھی پھر میں ان سے ملا (ان سے معذرت کی) تو وہ راضی ہو گئے۔
[صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7081]
سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، تو جب میں وہاں سے نکلا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی رضامندی سے زیادہ اور کوئی چیز میرے نزدیک محبوب نہیں تھی پھر میں ان سے ملا (ان سے معذرت کی) تو وہ راضی ہو گئے۔
[صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7081]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7040»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» (6256 و 6257).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 7081 in Urdu
علقمة بن قيس النخعي ← خالد بن الوليد المخزومي