صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
336. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر جرير بن عبد الله البجلي رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر جریر بن عبد اللہ بجلی رضی اللہ عنہ کا
حدیث نمبر: 7199
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: لَمَّا دَنَوْتُ مِنْ مَدِينَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَخْتُ رَاحِلَتِي، وَحَلَلْتُ عَيْبَتِي، فَلَبِسْتُ حُلَّتِي، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَسَلَّمَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَمَانِي النَّاسُ بِالْحَدَقِ، فَقُلْتُ لِجَلِيسِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَلْ ذَكَرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَمْرِي شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، ذَكَرَكَ بِأَحْسَنِ الذِّكْرِ، بَيْنَمَا هُوَ يَخْطُبُ إِذْ عَرَضَ لَهُ فِي خُطْبَتِهِ، فَقَالَ:" إِنَّهُ سَيَدْخُلُ عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا الْبَابِ، أَوْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ مِنْ خَيْرِ ذِي يَمَنٍ، وَإِنَّ عَلَى وَجْهِهِ مَسْحَةَ مَلَكٍ" ، فَحَمِدْتُ اللَّهَ عَلَى مَا أَبْلانِي.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر کے قریب ہوا تو میں نے اپنی سواری کو بٹھا دیا میں نے اپنا لباس تبدیل کیا اور حلہ پہن لیا پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ اس وقت خطبہ دے رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سلام کیا لوگوں نے میری طرف غور سے دیکھنا شروع کیا میں نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے دریافت کیا: اے اللہ کے بندے! کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے متعلق کچھ ذکر کیا ہے، اس نے جواب دیا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انتہائی عمدہ طور پر تمہارا ذکر کیا ہے، اس وقت جب آپ خطبہ دے رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبے کے دوران یہ ارشاد فرمایا: اس دروازے سے تمہارے سامنے ایک شخص داخل ہو گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس راستے سے ایک شخص آئے گا، جو انتہائی برکت والا ہو گا اس کے چہرے کو فرشتے نے چھوا ہو گا (راوی کہتے ہیں) تو میں نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی کہ اس نے مجھے یہ چیز عطا کی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7199]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7155»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3193).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
المغيرة بن شبيل الأحمسي ← جرير بن عبد الله البجلي