🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔
+92-331-5902482 New
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. باب الورع والتوكل - ذكر الزجر عما يريب المرء من أسباب هذه الدنيا الفانية الزائلة
پرہیزگاری، توکل (اللہ پر بھروسا) کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اس چیز سے متعلق ہو جو اس فانی اور زائل دنیا کے اسباب میں شک پیدا کرتی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 722
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ التِّرْمِذِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْدِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ حَدِّثْنِي بِشَيْءٍ حَفِظْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يُحَدِّثْكَ بِهِ أَحَدٌ، قَالَ:، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " دَعْ مَا يُرِيبُكَ إِلَى مَا لا يُرِيبُكَ"، قَالَ:" الْخَيْرُ طُمَأْنِينَةٌ وَالشَّرُّ رِيبَةٌ" . وَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ، فَأَخَذْتُ تَمْرَةً فَأَلْقَيْتُهَا فِي فِي، فَأَخَذَهَا بِلُعَابِهَا حَتَّى أَعَادَهَا فِي التَّمْرِ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا كَانَ عَلَيْكَ مِنْ هَذِهِ التَّمْرَةِ مِنْ هَذَا الصَّبِيِّ؟ فقَالَ: " إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لا يَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ" . وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهَذَا الدُّعَاءِ: " اللَّهُمَّ اهْدِنَا فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنَا فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنَا فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لَنَا فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلا يُقْضَى عَلَيْكَ، إِنَّهُ لا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ" .
ابوحوراء سعدی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن کر یاد رکھی ہو، وہ کسی اور نے آپ کو نہ سنائی ہو، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: تم اس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے اور اس چیز کی طرف جاؤ جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: بھلائی اطمینان ہوتا ہے اور برائی مشکوک ہوتی ہے۔ (سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے یہ بھی بتایا) ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں صدقے کی کچھ کھجوریں پیش کی گئیں میں نے ان میں سے ایک کھجور لی اور اپنے منہ میں ڈال لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کھجور کو پکڑا اس کا لعاب لیا اور واپس اس کھجور میں ڈال دیا۔ آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اس بچے نے جو کھجور لی تھی اس کے حوالے سے آپ کو، تو کوئی نقصان نہیں ہوتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمارے، آل محمد کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ (سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے یہ بات بھی بتائی) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا مانگتے ہوئے سنا ہے: اے اللہ! جنہیں، تو نے ہدایت عطا کی ہے ان میں ہمیں بھی ہدایت پر ثابت قدم رکھ! جنہیں، تو نے عافیت عطا کی ہے ان میں ہمیں بھی عافیت عطا کر، جن کا تو نگران بنا ہے ان میں سے ہمارا بھی نگران بن، ہمیں تو نے جو کچھ عطا کیا ہے ان میں ہمارے لئے برکت رکھ دے اور جو تو نے فیصلہ کیا ہے، اس کے شر سے ہمیں بچا لے۔ بیشک تو فیصلہ دیتا ہے تیرے خلاف فیصلہ نہیں دیا جا سکتا، جس کا تو نگران ہو، وہ رسوا نہیں ہو سکتا، تو برکت والا اور بلند و برتر ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 722]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 720»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2074)، «المشكاة» (2773).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح، مؤمل بن إسماعيل وإن كان سيِّئ الحفظ فقد تابعه غير واحد، وباقي رجاله ثقات. أبو الحوراء: هو ربيعة بن شيبان.

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الحسن بن علي الهاشمي، أبو محمدصحابي
👤←👥ربيعة بن شيبان السعدي، أبو الحوراء
Newربيعة بن شيبان السعدي ← الحسن بن علي الهاشمي
ثقة
👤←👥بريد بن أبي مريم السلولي
Newبريد بن أبي مريم السلولي ← ربيعة بن شيبان السعدي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← بريد بن أبي مريم السلولي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥مؤمل بن إسماعيل العدوي، أبو عبد الرحمن
Newمؤمل بن إسماعيل العدوي ← شعبة بن الحجاج العتكي
صدوق سيئ الحفظ
👤←👥أحمد بن الحسن الترمذي، أبو الحسن
Newأحمد بن الحسن الترمذي ← مؤمل بن إسماعيل العدوي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن أحمد الرياني، أبو جعفر
Newمحمد بن أحمد الرياني ← أحمد بن الحسن الترمذي
ثقة حافظ
Sahih Ibn Hibban Hadith 722 in Urdu