صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
127. باب قراءة القرآن - ذكر الإخبار عما أبيح لهذه الأمة في قراءة القرآن على الأحرف السبعة
قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ اس امت کے لیے سات حروف پر قرآن پڑھنا جائز کیا گیا
حدیث نمبر: 737
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: قَرَأَ رَجُلٌ آيَةً وَقَرَأْتُهَا عَلَى غَيْرِ قِرَاءَتِهِ، فَقُلْتُ: مَنْ أَقْرَأَكَ هَذِهِ؟ فَقَالَ: أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرَأْتَنِي آيَةَ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ الرَّجُلُ: أَقْرَأْتَنِي كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِنَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ أَتَيَانِي، فَجَلَسَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ عَنْ يَمِينِي، وَمِيكَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ عَنْ يَسَارِي، فَقَالَ جِبْرِيلُ: يَا مُحَمَّدُ، اقْرَأِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. فَقَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ. فَقُلْتُ: زِدْنِي. فَقَالَ: اقْرَأْهُ عَلَى حَرْفَيْنِ. فَقَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ. حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ. وَقَالَ: اقْرَأْهُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، كُلٌّ شَافٍ كَافٍ" .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک آیت تلاوت کی۔ میں نے وہ آیت اس سے مختلف طور پر تلاوت کی ہوئی تھی۔ میں نے اس سے دریافت کیا: تمہیں یہ آیت پڑھنی کس نے سکھائی ہے؟ اس نے جواب دیا: یہ مجھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھنی سکھائی ہے۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے فلاں، فلاں آیت پڑھنی سکھائی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں!“ اس شخص نے عرض کی: آپ نے مجھے فلاں، فلاں آیت پڑھنی سکھائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! جبرائیل اور میکائیل میرے پاس آئے تھے۔ جبرائیل میرے دائیں طرف بیٹھ گئے اور میکائیل میرے بائیں طرف بیٹھ گئے، تو جبرائیل نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ایک حرف کے مطابق قرآن کی تلاوت کیجئے۔ میکائیل نے کہا: آپ مزید کے لیے کہیں، تو میں نے کہا: ”مزید طریقہ بتائیں“، تو جبرائیل نے کہا: آپ دو حرف کے مطابق اس کی تلاوت کیجئے، تو میکائیل نے کہا: آپ مزید کے لیے کہیں، یہاں تک کہ سات حروف تک بات پہنچ گئی، تو جبرائیل نے کہا: آپ سات حروف تک میں اس کی تلاوت کیجئے۔ ان میں سے ہر ایک «شَافٍ كَافٍ» ”شافی اور کافی“ ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 820، 821، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 737، 738، 740، 742، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 938، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1477، 1478، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21478» «رقم طبعة با وزير 734»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1327)، «الصحيحة» (843).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين، أبو خيثمة: هو زهير بن حرب بن شداد النسائي.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 737 in Urdu
أنس بن مالك الأنصاري ← أبي بن كعب الأنصاري