🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
605. باب صفة النار وأهلها - ذكر البيان بأن قول المنادي يا أهل النار لا موت إنما يكون بعد خروج الموحدين منها جعلنا الله ممن أخرج منها برحمته إن لم يتفضل علينا بالسلامة منها قبله-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بیان کا کہ منادی کا قول "اے اہل جہنم، کوئی موت نہیں" اس وقت ہوگا جب موحدین اس سے نکل جائیں گے، اللہ ہمیں اس سے نکلنے والوں میں سے بنائے اگر وہ ہمیں اس سے پہلے سلامتی نہ دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7475
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" لأَعْلَمُ آخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ خُرُوجًا مِنَ النَّارِ، وَآخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولا الْجَنَّةَ: رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ حَبْوًا، فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ: اذْهَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَأْتِيهَا، فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلأَى، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ وَجَدْتُهَا مَلأَى، فَيَقُولُ لَهُ: اذْهَبْ فَارْجِعْ، فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَيَأْتِيهَا، فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلأَى، فَيَرْجِعُ إِلَيْهِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، قَدْ وَجَدْتُهَا مَلأَى، فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ: اذْهَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ، فَإِنَّ لَكَ مِثْلَ الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِ الدُّنْيَا، فَيَقُولُ: أَتَسْخَرُ بِي، أَوْ تَضْحَكُ بِي وَأَنْتَ الْمَلِكُ"، قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَكَانَ يُقَالُ: إِنَّ ذَلِكَ الرَّجُلَ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: میں جہنم سے نکلنے والے آخری جنتی کو جانتا ہوں اور جنت میں داخل ہونے والے آخری جنتی کو جانتا ہوں۔ ایک شخص جہنم سے گھسٹتا ہوا نکلے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ۔ وہ جنت میں آئے گا، تو اسے یہ محسوس ہو گا کہ وہ بھر چکی ہے۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں نے اسے پایا ہے کہ وہ بھر چکی ہے۔ پروردگار اس سے فرمائے گا: تم واپس جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ۔ وہ اس میں آئے گا تو اسے لگے گا کہ وہ بھر چکی ہے۔ وہ واپس پروردگار کی بارگاہ میں جائے گا اور عرض کرے گا: اے پروردگار میں نے اسے پایا ہے کہ وہ بھر چکی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تم جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ تمہیں دنیا اور دنیا کا دس گنا مزید ملتا ہے۔ وہ عرض کرے گا کیا تو میرا مذاق اڑا رہا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کیا تو مجھ پر ہنس رہا ہے۔ جبکہ تو بادشاہ ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسکراتے ہوئے دیکھا یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے۔ ابراہیم نامی راوی کہتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے کہ یہ جنت کے سب سے کم مرتبے کے شخص کا عالم ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7475]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7432»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (7388). تنبيه!! رقم (7388) = (7431) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبيدة بن عمرو السلمانى، أبو مسلم، أبو عمرو
Newعبيدة بن عمرو السلمانى ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥إبراهيم النخعي، أبو عمران
Newإبراهيم النخعي ← عبيدة بن عمرو السلمانى
ثقة
👤←👥منصور بن المعتمر السلمي، أبو عتاب
Newمنصور بن المعتمر السلمي ← إبراهيم النخعي
ثقة ثبت
👤←👥جرير بن عبد الحميد الضبي، أبو عبد الله
Newجرير بن عبد الحميد الضبي ← منصور بن المعتمر السلمي
ثقة
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← جرير بن عبد الحميد الضبي
ثقة حافظ إمام
👤←👥عبد الله بن محمد النيسابوري، أبو محمد
Newعبد الله بن محمد النيسابوري ← إسحاق بن راهويه المروزي
ثقة
Sahih Ibn Hibban Hadith 7475 in Urdu