علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
322. باب الأدعية - ذكر البيان بأن الدعاء الذي وصفناه كان من أكثر ما يدعو به صلى الله عليه وسلم في أحواله
دعاؤں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ ہم نے جو دعا بیان کی وہ ان دعاؤں میں سے تھی جو صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حالتوں میں زیادہ مانگتے تھے
حدیث نمبر: 938
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، أَنَّهُمْ قَالُوا لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : ادْعُ اللَّهَ لَنَا، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ. قَالُوا: زِدْنَا، فَأَعَادَهَا. قَالُوا: زِدْنَا، فَأَعَادَهَا. فَقَالُوا: زِدْنَا، فَقَالَ: مَا تُرِيدُونَ؟ سَأَلْتُ لَكُمْ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ" . قَالَ أَنَسٌ :" وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ أَنْ يَدْعُوَ بِهَا: اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ" .
ثابت بیان کرتے ہیں: لوگوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا: آپاللہ تعالیٰ سے ہمارے لئے دعا کیجئے، تو انہوں نے یہ دعا کی۔ ”اے اللہ! تو دنیا میں ہمیں بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کر اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔“ لوگوں نے درخواست کی آپ مزید دعا کیجئے، تو انہوں نے دوبارہ یہی دعا کی۔ لوگوں نے کہا: مزید کیجئے، تو انہوں نے پھر یہی دعا کی۔ لوگوں نے کہا: مزید کیجئے، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم کیا چاہتے ہو میں نے تمہارے لئے دنیا اور آخرت کی بھلائی مانگ لی ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: ”اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کر اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 938]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 934»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (525/ 677).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، رجاله ثقات رجال الشيخين غير حماد بن سلمة فمن رجال مسلم غير إبراهيم بن الحجاج، من رجال النسائي.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 938 in Urdu
أنس بن مالك الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري