المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
31. ذم الشح .
بخل کی مذمت۔
حدیث نمبر: 1530
أخبرنا مُكرَم بن أحمد القاضي، حدثنا يحيى بن جعفر بن الزِّبْرِقان، حدثنا أبو عامر العَقَديُّ وأبو داودَ الطيالسي، قالا: حدثنا شعبة. وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق، حدثنا بِشْر بن عمر ووَهْبُ بن جرير، قالا: حدثنا شعبةُ، عن عمرو بن مُرَّة، عن عبد الله بن الحارث، عن أبي كثير، عن عبد الله بن عمرو قال: خَطَبَ رسولُ الله ﷺ فقال:"إياكم والشُّحَّ، فإنما هَلَكَ من كان قَبْلكُم بالشُّحِّ، أمَرَهم بالبُخل فبَخِلوا، وأمَرَهم بالقَطِيعة فقَطَعوا، وأمَرَهم بالفُجور ففَجَروا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وأبو كثير الزُّبيدي من كبار التابعين.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وأبو كثير الزُّبيدي من كبار التابعين.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ میں ارشاد فرمایا: حرص سے بچو، کیونکہ تم سے پہلی قومیں حرص کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔ اس (حرص) نے ان کو بخل کا حکم دیا تو وہ بخل کرنے لگ گئے۔ اس نے ان کو قطع رحمی کا حکم دیا تو قطع رحمی کرنے لگے، اسی نے ان کو فجور کا حکم دیا تو فجور کرنے لگ گئے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا اور ابوکثیر الزبیدی کبار تابعین میں سے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1530]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 1530 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح إن شاء الله. وقد سلف بأطول مما هنا برقم (26)، وسلف تخريجه والكلام على إسناده هناك.
⚖️ درجۂ حدیث: انشاء اللہ یہ سند صحیح ہے۔ 📝 توضیح: یہ روایت اس سے زیادہ طویل حدیث نمبر (26) پر گزر چکی ہے اور اس کی مکمل تخریج اور سند پر کلام وہیں موجود ہے۔