🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. دعاء رد البصر
نگاہ لوٹانے کی دعا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1930
أخبرنا أحمد بن سَلْمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكْرم، حدثنا عثمان بن عُمر، حدثنا شعبة. وأخبرنا أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حَنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن أبي جعفر المَديني، قال: سمعتُ عُمارة بن خُزيمة يُحدِّث عن عثمان بن حُنَيف: أنَّ رجلًا ضريرًا أتى النبيَّ ﷺ، فقال: ادْعُ اللهَ تعالى أن يُعافِيَني، قال:"إن شئتَ أخَّرتَ ذلك، وإن شئتَ دعوتُ"، قال: فادْعُه، قال: فأمَرَه النبيُّ ﷺ أن يتوضأ فيُحسنَ الوضوءَ، ويُصليَ ركعتَين، ويدعوَ بهذا الدُّعاء:"اللهمّ إني أسألُك وأتوجَّه إليكَ بنبيِّك محمدٍ ﷺ نبيِّ الرَّحمةِ، يا محمدُ، إني أتوجَّه بك إلى ربّك في حاجَتي هذه فتَقضِيها لي، اللهم شفِّعْه فيَّ وشَفِّعْني فيه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے عافیت (بینائی) عطا کر دے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں اسے مؤخر کر دوں، اور اگر تم چاہو تو میں دعا کر دوں، اس نے کہا: آپ دعا فرما دیں، راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ اچھی طرح وضو کرے اور دو رکعت نماز پڑھے اور پھر یہ دعا کرے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم نَبِيِّ الرَّحْمَةِ، يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي أَتَوَجَّهُ بِكَ إِلَى رَبِّكَ فِي حَاجَتِي هَذِهِ فَتَقْضِيَهَا لِي، اللَّهُمَّ شَفِّعْهُ فِيَّ وَشَفِّعْنِي فِيهِ» اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ نبی رحمت ہیں کے وسیلے سے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میں آپ کے وسیلے سے اپنے رب کی طرف اپنی اس حاجت کے بارے میں متوجہ ہوتا ہوں تاکہ وہ میرے لیے پوری کر دی جائے، اے اللہ! ان کی سفارش میرے حق میں قبول فرما اور میری دعا ان کے حق میں قبول فرما۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1930]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو جعفر المديني: هو عُمير بن يزيد الخَطْمي.» [ترقيم الرساله 1930] [ترقيم الشركة 1915]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 1930 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. أبو جعفر المديني: هو عُمير بن يزيد الخَطْمي.
⚖️ حکم / درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ ابوجعفر المدینی سے مراد عمیر بن یزید الخطمی ہیں۔
وقد تقدَّم برقم (1194) من طريق العباس بن محمد الدُّوري عن عثمان بن عُمر.
📖 حوالہ / مصدر: یہ روایت پہلے رقم (1194) پر عباس الدوری کے طریق سے گزر چکی ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 1930 in Urdu