🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. قول الله تعالى للملائكة في حق الشهيد .
شہید کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرشتوں سے فرمان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2564
أخبرَناه عبد الرحمن بن الحسن القاضي، حدثنا إبراهيم بن دِيزِيل، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شعبة، عن منصور، عن ربعي بن حِرَاش، عن زيد ابن ظَبْيان رفعه إلى أبي ذر، عن النبي ﷺ قال:"ثلاثةٌ يحبّهم الله، وثلاثةٌ يُبغضهم الله، أما الذين يحبّهم الله فرجل أتى قومًا فسألهم بالله، ولم يسألهم بقَرابةٍ بينهم وبينه، فتخلّف رجلٌ بأعقابهم فأعطاه سِرًّا لا يعلمُ بعَطِيَّته إلّا الله والذي أعطاه، وقومٌ سارُوا ليلَهم حتى إذا كان النومُ أحبَّ إليهم ممّا يَعدِل، نزلُوا فوضعوا رؤوسَهم، فقام يَتَملَّقُني ويَتلُو آياتي، ورجلٌ كان في سريةٍ فلقي العدوَّ، فهُزموا، فأقبل بصَدْره حتى يُقتَل أو يُفتَح له، والثلاثةُ الذين يُبغِضُهم الله: الشيخ الزاني، والفقير المُختال، والغَنيُّ الظَّلُوم" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2532 - صحيح
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ محبت کرتا ہے اور تین آدمی ایسے ہیں جن پر اللہ ناراض ہے جن سے اللہ محبت کرتا ہے (وہ یہ ہیں: (1) وہ آدمی جو کسی قوم کے پاس آئے اور ان سے اللہ کے نام پر سوال کرے اپنے اور ان کے درمیان رشتہ داری کا حوالہ نہ دے، ان میں سے ایک آدمی پیچھے ہٹ آئے اور یوں چپکے سے اس کو عطیہ دے کہ اس کے عطیے کو اللہ اور اس لینے والے کے سوا کوئی نہ جانتا ہو۔ (2) کچھ لوگ ساری رات سفر کرتے رہیں ہوں اور جب ان پر نیند کا شدید غلبہ ہو تو وہ ایک جگہ پر پڑاؤ ڈال کر سو جائیں اور وہ شخص کھڑا ہو کر میری حمد و ثناء کرے اور میری آیات کی تلاوت کرتا رہے۔ (3) وہ آدمی جو ایک لشکر میں شریک ہو پھر دشمن سے جنگ ہو اور اس کے لشکر کو شکست ہو جائے لیکن یہ مسلسل پیش قدمی کرتا رہے یہاں تک کہ قتل کر دیا جائے یا فتح حاصل ہو۔ اور وہ تین لوگ جن سے اللہ ناراض ہے (یہ ہیں): (1) بوڑھا زانی۔ (2) متکبر فقیر۔ (3) ظالم مالدار۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2564]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2564 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) حديث صحيح، وزيد بن ظبيان - وإن كان لا يُعرف روى عنه غير ربعي بن حِراش - صحَّح حديثه هذا غير المصنف أيضًا جماعةٌ، منهم الترمذي وابنُ خزيمة وابن حبان، وقد توبع.
⚖️ درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: زید بن ظبیان اگرچہ ایسے راوی ہیں جن سے صرف ربعی بن حراش نے روایت کی ہے، لیکن مصنف کے علاوہ ائمہ کی ایک جماعت (ترمذی، ابن خزیمہ، ابن حبان) نے ان کی اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے، اور ان کی متابعت بھی موجود ہے۔
وقد تقدَّم من طرق عن شعبة برقم (1534). ¤ ¤ وبنحوه من طريق مُطرِّف بن عبد الله بن الشِّخير عن أبي ذر برقم (2477).
🧾 تفصیلِ روایت: یہ روایت شعبہ کے طریق سے نمبر (1534) پر گزر چکی ہے، اور اسی طرح مطرف بن عبداللہ کے طریق سے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے نمبر (2477) پر مروی ہے۔