🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. الْعِتْقُ عَلَى الشَّرْطِ
شرط کے ساتھ غلام آزاد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2885
أخبرنا أبو أحمد بكر بن محمد الصيرفي، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى، حدثنا أبو مَعمَر، حدثنا عبد الوارث بن سعيد، حدثنا سعيد بن جُمْهان، حدثني سَفينة قال: قالت لي أم سَلَمة: أُعتقُكَ وأَشترِطُ عليك أن تخدُم رسولَ الله ﷺ ما عشتَ؟ قال: قلت: لو أنك لم تشترطي عليَّ، ما فارقتُ رسولَ الله ﷺ ما عشتُ؟ قال: فأعتقتْني واشترطَتْ عليَّ أن أخدُم رسولَ الله ﷺ ما عشتُ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2849 - صحيح
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں تمہیں اس شرط پر آزاد کرتی ہوں کہ تم جب تک زندہ رہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرو گے؟ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: اگر آپ مجھ پر یہ شرط عائد نہ بھی کرتیں تب بھی میں جب تک زندہ رہتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت سے جدا نہ ہوتا، چنانچہ انہوں نے مجھے آزاد کر دیا اور مجھ پر یہی شرط لگائی کہ میں زندگی بھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت بجا لاؤں گا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب العتق/حدیث: 2885]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي من أجل سعيد بن جمهان. أبو معمر: هو عبد الله بن عمرو المُقعَد.» [ترقيم الرساله 2885] [ترقيم الشركة 2866] [ترقيم العلميه 2849]

الحكم على الحديث: إسناده قوي

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2885 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده قوي من أجل سعيد بن جمهان. أبو معمر: هو عبد الله بن عمرو المُقعَد.
⚖️ درجۂ حدیث: اس حدیث کی سند سعید بن جمہان کی وجہ سے "قوی" ہے۔ (سند میں) ابو معمر سے مراد "عبد اللہ بن عمرو المقعد" ہیں۔
وأخرجه أبو داود (3932)، والنسائي (4976) من طريقين عن عبد الوارث بن سعيد، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابو داود (3932) اور نسائی (4976) نے عبد الوارث بن سعید سے دو مختلف طریقوں سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
وسيأتي مختصرًا برقم (6694) من طريق حماد بن سلمة عن سعيد بن جُهمان.
🧾 تفصیلِ روایت: اور یہ روایت مختصراً آگے نمبر (6694) پر حماد بن سلمہ عن سعید بن جمہان کے طریق سے آئے گی۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 2885 in Urdu