🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. نزول القرآن
قرآنِ مجید کے نازل ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3181
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حدثنا الحسن بن أحمد بن الليث الرَّازي، حدثنا أبو همَّام بن أبي بَدْر، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني حَيْوَةُ ابن شُريح، عن عُقَيل بن خالد، عن سَلَمة بن أبي سلمة بن عبد الرحمن بن عَوْف، عن أبيه، عن عبد الله بن مسعود، عن رسول الله ﷺ قال:"كان الكتابُ الأَوَّلَ نَزَل من بابٍ واحد على حرفٍ واحد، ونزل القرآنُ من سبعةِ أبواب على سبعة أحرف: زاجرٍ وآمرٍ، وحلالٍ وحرامٍ ومُحكَمٍ ومتشابِهٍ، وأمثالٍ، فأحِلُّوا حلالَه، وحرِّموا حرامَه، وافعلوا ما أُمِرتُم به، وانتَهُوا عمّا نُهِيتم عنه، واعتبروا بأمثاله، واعمَلوا بمُحكَمِه، وآمنوا بمُتشابهه، وقولوا: ﴿آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ﴾ [آل عمران: 7] (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3144 - منقطع
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن پاک پہلے یکبار نازل ہوا اور ایک ہی لغت میں نازل ہوا پھر قرآن کریم سات ابواب سے نازل ہوا اور سات قراءت میں۔ اس میں ڈانٹ بھی ہے، حکم بھی ہیں، حلال بھی ہے، حرام بھی ہے، محکم بھی ہے، متشابہ بھی ہے، تم اس کے حلال کردہ کو حلال سمجھو، حرام کردہ کو حرام سمجھو، اس میں جس چیز کا حکم دیا گیا ہے اس پر عمل کرو اور جس چیز سے بچنے کا کہا گیا ہے، اس سے گریز کرو، اس کی مثالوں سے عبرت حاصل کرو، اس کے محکم پر عمل کرو اور اس کے متشابہ پر ایمان رکھو اور کہو: ہم اس پر ایمان لائے سب کچھ ہمارے رب کی طرف سے ہے اور نصیحت عقل مند ہی حاصل کرتے ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3181]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3181 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده ضعيف لانقطاعه كما سبق بيانه فيما سلف برقم (2054).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے جیسا کہ اس کا بیان پیچھے نمبر (2054) پر گزر چکا ہے۔