المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
137. تفسير سورة الحجر
سورۂ حجر کی تفسیر
حدیث نمبر: 3385
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق، أخبرنا جَرِير، عن عطاء بن السائب، عن مجاهد، عن ابن عبَّاس قال: ما يزالُ اللهُ يُشفِّعُ ويُدخِلُ الجنةَ، ويَرحَمُ ويُشفِّعُ حتى يقول: مَن كان مِن المسلمين فليَدخُلِ الجنةَ، فذاك حين يقول: ﴿رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ﴾ [الحجر: 2] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3345 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3345 - صحيح
سیدنا (عبداللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: (قیامت کے دن) اللہ تعالیٰ مسلسل شفاعت قبول کرتا رہے گا اور بندوں کو جنت میں داخل کرتا رہے گا اور رحم کرتا رہے گا، شفاعت قبول کرتا رہے گا حتیٰ کہ فرمائے گا: جو شخص مسلمان ہے وہ جنت میں چلا جائے۔ یہ وہ وقت ہو گا جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْ کَانُوْا مُسْلِمِیْنَ (الحجر: 2) ” بہت آرزوئیں کریں گے کافر کاش مسلمان ہوتے “۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3385]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3385 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) رجاله ثقات. إسحاق: هو ابن راهويه، وجرير: هو ابن عبد الحميد.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کے راوی ثقہ ہیں۔ 📝 نوٹ / توضیح: اسحاق: یہ ابن راہویہ ہیں، اور جریر: یہ ابن عبدالحمید ہیں۔
وأخرجه البيهقي في "البعث والنشور" (75) عن الحاكم محمد بن عبد الله، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "البعث والنشور" (75) میں الحاکم محمد بن عبداللہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 14/ 3 و 5 عن محمد بن حميد، عن جرير، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے طبری نے "تفسیر" (14/ 3، 5) میں محمد بن حمید کے واسطے سے جریر سے، اسی طرح روایت کیا ہے۔
وأخرجه هنّاد في "الزهد" (190)، والطبري 14/ 3، والآجري في "الشريعة" (776) من طرق عن عطاء بن السائب، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ہناد نے "الزہد" (190)، طبری (14/ 3) اور آجری نے "الشریعہ" (776) میں عطاء بن سائب سے مختلف طریقوں سے اسی طرح روایت کیا ہے۔