🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
240. إن الملائكة تصلي على الذاكرين الله كثيرا
بیشک فرشتے اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والوں پر درود بھیجتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3607
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عوف الطائي، حدثنا عبد القُدُّوس بن الحجَّاج، حدثني صفوان بن عمرو، حدثني سُلَيم بن عامر قال: جاء رجل إلى أبي أُمامة فقال: يا أبا أُمامة، إني رأيتُ في منامي أنَّ الملائكة تصلِّي عليك كلَّما دخلتَ وكلَّما خرجتَ، وكلَّما قمتَ وكلَّما جلستَ، قال أبو أُمامة: اللهمَّ غَفْرًا، دَعُونا عنكم، وأنتم لو شئتُم صلَّت عليكم الملائكةُ، ثم قرأ: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا (41) وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا (42) هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَمَلَائِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا﴾ [الأحزاب: 41 - 43] (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3565 - على شرط مسلم
سلیم بن عامر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک شخص سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے ابوامامہ رضی اللہ عنہ! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ فرشتے جاتے آتے، اٹھتے بیٹھتے آپ پر درود بھیجتے ہیں۔ ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے، ہم تمہیں بھی اس کی دعوت دیتے ہیں۔ اگر تم چاہو تو تم پر بھی فرشتے درود بھیجیں گے۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ ٰامَنُوا اذْکُرُوا اللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا وَّ سَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیْلًا ھُوَ الَّذِیْ یُصَلِّی عَلَیْکُمْ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ لِیُخْرِجَکُمْ مِّنَ الظُلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ وَ کَانَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَحِیْمًا (الاحزاب: 41,42,43) اے ایمان والو اللہ کو بہت یاد کرو، اور صبح و شام اس کی پاکی بولو، وہی ہے کہ درود بھیجتا ہے تم پر وہ اور اس کے فرشتے کہ تمہیں اندھیریوں سے اجالے کی طرف نکالے اور وہ مسلمانوں پر مہربان ہے ۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3607]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3607 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه البيهقي في "دلائل النبوة" 7/ 25 - ومن طريقه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 24/ 66 - عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "دلائل النبوۃ" (7/ 25) میں، اور ان کے طریق سے ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" (24/ 66) میں ابو عبد اللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔