🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
326. شواهد حديث انشقاق القمر
چاند کے شق ہونے سے متعلق حدیث کے شواہد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3802
فحدَّثَناه أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حَدَّثَنَا أحمد بن يحيى الحُلْواني، حَدَّثَنَا سعيد بن سليمان الواسطي، حَدَّثَنَا هُشَيم، أخبرنا حُصَين، عن جُبير بن محمد بن جُبير بن مُطعِم، عن أبيه، عن جدِّه في قوله ﷿: ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ﴾، قال: انشق القمرُ ونحن بمكَّة على عهدِ النَّبِيّ ﷺ (1) . قال الحاكم: هذه الشواهدُ لحديث عبد الله بن مسعود كلُّها صحيحةٌ على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3760 - صحيح
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد:اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ کے متعلق فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چاند شق ہوا تھا جبکہ ہم لوگ مکہ میں تھے۔ ٭٭ امام حاکم کہتے ہیں: یہ تینوں حدیثیں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث کی شاہد ہیں، سب امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار پر صحیح ہیں لیکن انہوں نے ان کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3802]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3802 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد فيه لين لجهالة حال جبير بن محمد بن جبير، وقد اختُلف على حُصين - وهو ابن عبد الرحمن السلمي - في ذكر جبير هذا في الإسناد وإسقاطه، ورجَّح ذكره فيه الدارقطني في "العلل" (3315) والبيهقي في "دلائل النبوة" 2/ 268.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ "صحیح لغیرہ" ہے، اس سند میں جبیر بن محمد بن جبیر کی جہالت کی وجہ سے "لین" (کمزوری) ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: حصین بن عبد الرحمن سلمی پر اختلاف ہوا ہے کہ انہوں نے سند میں جبیر کا ذکر کیا یا نہیں، دارقطنی اور بیہقی نے ذکر کرنے کو ترجیح دی ہے۔
وأخرجه أحمد 27/ (16750)، والترمذي (3289)، وابن حبان (6497) من طريقين عن حصين بن عبد الرحمن، عن محمد بن جبير بن مطعم، عن أبيه.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد (27/ 16750)، ترمذی (3289) اور ابن حبان (6497) نے حصین بن عبد الرحمن کے دو طریقوں سے (محمد بن جبیر بن مطعم عن ابیہ) روایت کیا۔