🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
655. ذكر وفاة عمرو بن العاص
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6020
حدثني الحُسين بن الحَسن بن أيوب، حدثنا عبد الله بن أحمد بن أبي مَسَرَّة المكّي، حدثنا عبد الله بن يزيدَ المُقرئ، حدثنا حَرْملة بن عِمْران، حدثني يزيد بن أبي حَبيب، عن أبي فِراس مولى عمرو بن العاص: أنَّ عمرو بن العاص لمّا حَضَرتْه الوفاةُ قال لابنه عبدِ الله: إذا أنا مِتُّ فاغسِلْني وكَفَّنّي وشُدَّ عليَّ إزاري أو إزْرِي - فإني مُخاصَم، فإذا أنت غَسَلْتَني فأسرِعْ بيَ المشيَ، فإذا أنتَ وَضَعْتَني في المُصلّى - وذلك يومَ عيدٍ إما فِطرٌ أو أضحى - فانظُرْ في أفواهِ الطُّرق، فإذا لم يبقَ أحدٌ واجتمعَ الناسُ، فابدأ فصَلَّ عليَّ، ثم صلَّ العيد، فإذا وَضَعْتَني في لَحْدي فأَهِيلُوا عليَّ الترابَ، فَإِنَّ شِقِّيَ الأيمنَ ليس أحقَّ بالتراب من شِقِّيَ الأيسرِ، فإذا سَوَّيْتُم علي الترابَ فاجلِسُوا عند قبري نحوَ نَحْرِ جَزُورٍ وتَقطيعِها أستأنِسُ بكم (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5906 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابوفراس بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے اپنے بیٹے عبداللہ سے کہا: جب میری روح پرواز کر جائے تو مجھے غسل دینا، کفن پہنانا، کفن کے بند کی گرہ زور سے لگانا کیونکہ عنقریب مجھ سوالات کئے جائیں گے۔ اور جب مجھے غسل دے چکو تو مجھے جنازہ گاہ میں لے جانے کی جلدی کرنا، جب جنازہ گاہ میں میری میت رکھو تو یہ عید کا دن ہو گا، عیدالفطر ہو گی یا عیدالاضحی ہو گی، تم تمام گلیوں اور بازاروں اور عید گاہ کے تمام راستوں کو اچھی طرح دیکھ لینا جب تمہیں یقین ہو جائے کہ سب لوگ پہنچ چکے ہیں اور کوئی شخص پیچھے نہیں رہا، تب عید کی نماز پڑھانا (اس کے بعد میرا جنازہ پڑھانا، اس کے بعد) جب تم مجھے لحد میں اتارو تو مجھ پر مٹی ڈال دینا اور میری دائیں جانب، بائیں جانب سے زیادہ مٹی کی مستحق نہیں ہے۔ جب تم مٹی برابر کر چکو تو اتنی دیر تک میری قبر کے پاس بیٹھے رہنا جتنی دیر اونٹ کو ذبح کر کے اس کا گوشت بنایا جاتا ہے، تمہارے اس عمل سے میرا دل لگا رہے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6020]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6020 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده صحيح أبو فراس مولى عمرو بن العاص: هو يزيد بن رَباح المصري.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ ابو فراس (عمرو بن العاص کے غلام) سے مراد یزید بن رباح المصری ہیں۔
وأخرجه أبو نعيم في "معرفة الصحابة" (4994)، ومن طريقه ابن عساكر في "تاريخ دمشق"
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابو نعیم نے "معرفة الصحابة" (4994) میں، اور ان کے طریق سے ابن عساکر نے "تاریخ دمشق"...
46/ 197 - 198 من طريق بشر بن موسى، عن أبي عبد الرحمن عبد الله بن يزيد المقرئ، بهذا
📖 حوالہ / مصدر: ...(46/ 197-198) میں بشر بن موسیٰ کے طریق سے، ابو عبدالرحمن عبداللہ بن یزید المقرئ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
الإسناد. وأخرجه بنحوه أحمد 29/ (17780) من طريق عبد الله بن لَهِيعة، ومسلم (121) من طريق حيوة بن شُريح، كلاهما عن يزيد بن أبي حبيب عن عبد الرحمن بن شُماسة، قال: حضرنا عمرو بن العاص وهو في سياقة الموت …
📖 حوالہ / مصدر: اور اسی طرح اسے احمد (29/ 17780) نے عبداللہ بن لہیعہ کے طریق سے؛ اور مسلم (121) نے حیوہ بن شریح کے طریق سے روایت کیا ہے۔ یہ دونوں یزید بن ابی حبیب سے اور وہ عبدالرحمن بن شماسہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم عمرو بن العاص کے پاس حاضر ہوئے جبکہ وہ موت کی سختی (نزع) کے عالم میں تھے...