🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
750. بيعة أبى اليسر على يد النبى
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ کی بیعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6259
حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله رُسْتَهْ، حَدَّثَنَا سليمان بن داود، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: أبو اليَسَر اسمه كعبُ بن عَمرو بن عبّاد بن عَمرو بن سَوَاد (3) . وشَهِدَ أبو اليَسَر العَقَبةَ في جميع الروايات، وشهد بدرًا وهو ابن عشرين سنة، وشهد أُحدًا والخندقَ والمشاهدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ، وكان رجلًا قصيرًا دَحْداحًا ذا بطنٍ، وتُوفِّي بالمدينة سنة خمس وخمسين.
محمد بن عمر کہتے ہیں: ابوالیسر کا نام کعب بن عمرو بن عباد بن عمرو بن غزیہ بن سواد ہے۔ تمام مؤرخین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سیدنا ابوالیسر بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے۔ آپ جنگ بدر میں بھی شریک ہوئے، اس وقت ان کی عمر 20 سال تھی۔ آپ جنگ احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے، آپ کوتاہ قد، گٹھے ہوئے جسم والے اور بڑے پیٹ والے تھے، 55 ہجری کو مدینہ منورہ میں ان کا انتقال ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6259]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6259 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) تحرَّف في نسخنا الخطية إلى: سوار، بالراء، والتصويب من "مغازي الواقدي" 1/ 170.
🔍 فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر 'سوار' (راء کے ساتھ) ہو گیا ہے، درست نام 'سواد' ہے جیسا کہ واقدی کی "المغازی" (1/ 170) میں مذکور ہے۔