المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
778. ذكر صفوان بن المعطل السلمي رضى الله عنه
صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ کا ذکر
حدیث نمبر: 6328
أخبرني أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقفي الزاهد، حدثنا موسى بن زكريا التُّستَري، حدثنا خَليفة بن خيَّاط قال: صفوان بن المُعطَّل بن رَحضة (1) ابن خُزَاعيّ بن مُحارِب بن مُرَّة بن هلال بن فالج بن ذَكْوان بن ثَعلبة بن بُهثة بن سُلَيم، وله دار بالبصرة في سِكَّة المِربَد (2) ، توفي بالجزيرة بناحية شِمشاط (3) ، وقبرُه هناك.
خلیفہ بن خیاط نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے ” صفوان بن معطل بن رحضہ بن خزاعی بن محارب بن مرہ بن ہلال بن فالج بن ذکوان بن ثعلبہ بن بہتہ بن سلیم “ بصرہ میں اونٹوں کے گلے والی گلی میں ان کا مکان تھا۔ آپ شمشاط کے ایک نواحی جزیرہ میں فوت ہوئے، ان کا مزار پرانوار بھی وہیں پر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6328]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6328 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في "طبقات خليفة" ص 51: رحيضة. وفيها أيضًا: خزاعي بن محاربيّ.
🔍 فنی نکتہ / علّت: 'طبقات خلیفہ' (ص 51) میں یہ نام 'رحیضہ' اور 'خزاعی بن محاربی' مذکور ہے۔
(2) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: البريد، والتصويب من "الطبقات". وسكة المربد هي التي في البصرة كما في رسم قصر زربي من "معجم البلدان" الياقوت 4/ 357، وأما سكة البريد فهي في الكوفة كما في "البلدان" لابن الفقيه ص 218، و"معجم البلدان" في رسم بيعة خالد 1/ 532.
🔍 فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں تحریف سے 'البريد' ہو گیا ہے جبکہ درست 'المربد' ہے جیسا کہ "الطبقات" میں ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: 'سکہ مربد' بصرہ میں ہے جبکہ 'سکہ برید' کوفہ میں واقع ہے۔ (دیکھیں: معجم البلدان 4/ 357)۔
(3) هي مدينة في أرمينية، وهي على الفرات.
📝 نوٹ / توضیح: یہ آرمینیا کا ایک شہر ہے جو دریائے فرات کے کنارے واقع ہے۔