🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
834. صدقة ابن عوف وقبولها
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کا صدقہ اور اس کی قبولیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6458
حدثنا عبد الباقي بن قانع الحافظ، حدثنا عبيد الله بن محمد اليَزِيدي، حدثنا أبو حسان الزِّيادي، حدثنا هشام بن محمد بن السائب الكلبي قال: عوف بن مالك الأشجعيُّ، وَجَّهَ إليه رسولُ الله ﷺ حين نَزَلت عليه الصدقةُ أبا بكر الصِّدّيق، قال أبو بكر لعوفٍ: إنَّ الله تعالى قد أَنزلَ الصدقةَ، قال: وما الصدقةُ؟ قال: من كلِّ أربعين ناقةً ناقةٌ، قال: فاعتَرِضُها فخُذْ ناقةً، فاعترَضَها أبو بكر فأخذ ناقةً لرَحْلِه، فقال عوفٌ: إنها لرَحْلي، فقال له أبو بكر: إنها لَأعظمُ لأَجْرِك، قال: فسُقْ حِقَّها معها، فساقها أبو بكر وحِقَّها إلى رسول الله ﷺ، فأخبره بصنيع عوف وقوله، فقال رسول الله ﷺ:"ارجِعْ إليه فأخبِرْه أنَّ الله قد بَنَي له بيتًا في الجنة" (1) .
ہشام بن محمد بن سائب کلبی فرماتے ہیں: جب زکوۃ کی فرضیت کا حکم نازل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو ان کی جانب بھیجا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ نے زکوہ کا حکم نازل فرمایا ہے۔ سیدنا عوف نے پوچھا: زکوۃ کا نصاب کیا ہے؟ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا 40 اونٹوں میں ایک اونٹ۔ سیدنا عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ معائنہ فرمائیے اور ایک اونٹنی لے جائیے، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے معائنہ کیا اور سواری کے لئے ایک اونٹنی لے لی، سیدنا عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ تو میری سواری کے لئے ہے۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے بدلے اللہ تعالیٰ تمہیں بہت اجر عطا فرمائے گا، سیدنا عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر اس کا بچھڑا بھی ساتھ لے جائیے، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ وہ اونٹنی اور اس کا بچہ ساتھ لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے، اور سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کے حسن عمل اور حسن اخلاق کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واپس جاؤ اور عوف کو بتا دو کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے بدلے میں اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6458]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6458 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده معضلٌ واهٍ، هشام بن محمد الكلبي متروك. ولم نقف عليه عند غير المصنف.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ سند "معضل" (سند سے مسلسل دو راوی گرے ہوئے) اور انتہائی کمزور (واہٍ) ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: راوی ہشام بن محمد الکلبی "متروک" (جس کی روایت چھوڑ دی گئی ہو) ہے۔ یہ روایت مصنف کے علاوہ ہمیں کہیں اور نہیں ملی۔