🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1140. ذكر بيعة النساء
خواتین سے بیعت لینے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7123
حدَّثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أحمد بن عبد الجبار، حدَّثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، حدثني محمد بن المُنكدر، عن أُميمة بنت رُقَيقة التميمية قالت: بايعتُ رسولَ الله ﷺ في النِّسوة من المسلمين، فقلنا له: جئناك يا رسولَ الله نبايعُك على أن لا نُشرِكَ بالله شيئًا، ولا نَسرِقَ، ولا نزنيَ، ولا نقتُلَ أولادَنا، ولا نأتيَ ببُهتانٍ نفتريه بين أيدينا وأرجلِنا، ولا نَعصيَك في معروفٍ، فقال رسولُ الله ﷺ:"فيما استطعتُنَّ وأطقتُنَّ" فقلنا: الله ورسولُه أرحمُ بنا من أنفسِنا، فقلنا: بايِعْنا يا رسولَ الله، قال:"اذهبْنَ، قد بايعتُكنَّ، إنما قولي لامرأةٍ واحدةٍ كقَولي لمئةِ امرأةٍ"، وما صافحَ رسولُ الله ﷺ منَّا أحدًا (4) .
سیدنا امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے مسلمان خواتین کے ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم آپ کی خدمت اس چیز کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کروائیں گی، اپنی اولادوں کو قتل نہیں کریں گی، کسی پاک باز پر بہتان نہیں لگائیں گی، نیکی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی (یوں کہو کہ ہم اپنی) استطاعت کے مطابق (ان تمام گناہوں سے بچتی رہیں گی)، ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہم پر ہم سے بھی زیادہ رحیم ہیں۔ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ ہماری بیعت لے لیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے اب تم جاؤ، تمہاری بیعت ہو چکی ہے، میرا کسی ایک خاتون کو بات سمجھا دینا ایسا ہی ہے کہ میں نے سو عورتوں کو سمجھا دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی ہاتھ نہیں ملایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7123]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7123 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(4) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، وابن إسحاق - وهو محمد - قد صرَّح بالتحديث، فانتفت شبهة تدليسه، وقد توبع.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے اور یہ سند "حسن" ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: ابن اسحاق (محمد بن اسحاق بن یسار) نے یہاں سماع کی تصریح (تحدیث) کر دی ہے، لہذا ان کے تدلیس کا شبہ ختم ہو گیا ہے، نیز ان کی متابعت بھی موجود ہے۔
وأخرجه أحمد 44/ (27007) من طريق إبراهيم بن سعد، عن ابن إسحاق، بهذا الإسناد. وأخرجه تامًّا ومختصرًا أحمد (27006) و (27008) و (27009) و (27010)، وابن ماجه (2874)، والترمذي (1597)، والنسائي (7756) و (7765) و (8660) و (8672) و (9196) و (11525)، وابن حبان (4553) من طرق عن محمد بن المنكدر، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے 44/ (27007) میں ابراہیم بن سعد از محمد بن اسحاق کی سند سے روایت کیا ہے۔ نیز اسے مکمل اور مختصراً امام احمد (27006، 27008، 27009، 27010)، ابن ماجہ (2874)، ترمذی (1597)، نسائی (7756، 7765، 8660، 8672، 9196، 11525) اور ابن حبان (4553) نے محمد بن المنکدر کے مختلف طرق سے روایت کیا ہے۔