المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
13. ذكاة الجنين ذكاة أمه
جنین کا ذبیحہ اس کی ماں کا ذبیحہ ہی ہے (ماں کا ذبح ہونا اس کے لیے کافی ہے)
حدیث نمبر: 7286
حدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا أبي ومحمد بن نُعيم وأحمد بن سَلَمة، قالوا: حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عتَّاب بن بَشير، حدثنا عبيد الله بن أبي زياد القدَّاح، عن أبي الزُّبير، عن جابر بن عبد الله، عن رسول الله ﷺ قال:"ذكاةُ الجنينِ ذكاةُ أُمِّه" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7109 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7109 - على شرط مسلم
عبیداللہ ابن ابی زیاد القداح، ابوالزبیر کے واسطے سے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کا بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنین کا ذبح، اس کی ماں کا ذبح ہے۔ ٭٭ حسین بن علی تمیمی بیان کرتے ہیں کہ محمد بن اسحاق نے محمد بن یحیی کے واسطے سے اسحاق بن ابراہیم حنظلی سے روایت کی ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ یہ حدیث ابن ابی لیلی اور حماد بن شعیب کے واسطے سے ابوالزبیر سے معروف ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7286]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7286 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبيد الله بن أبي زياد القداح. إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ روایت "صحیح لغیرہ" ہے، اور متابعات میں عبید اللہ بن ابی زیاد القداح کی وجہ سے یہ سند "حسن" ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: اسحاق بن ابراہیم سے مراد "ابن راہویہ" ہیں۔
وأخرجه الدارمي (2022)، وأبو داود (2828)، والطبراني في "الأوسط" (8099) من طرق عن إسحاق بن راهويه بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام دارمی (2022)، ابو داؤد (2828) اور طبرانی نے "الاوسط" (8099) میں اسحاق بن راہویہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔