المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
40. تَعْلِيمُ النَّبِيِّ إِعْتَاقَ الْعَبْدِ
نبی کریم ﷺ کی غلام آزاد کرنے سے متعلق تعلیم
حدیث نمبر: 7356
فأخبَرَنيهِ محمد بن يزيد العَدْل، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا هلال بن بِشر، حدثنا عبد الله بن عيسى أبو خلف الخزّاز، عن يونس بن عُبيد، عن عِكرمة، عن ابن عباس، قال: خرجَ رسولُ الله ﷺ ذاتَ يوم من بيته عند الظَّهيرة، فرأى أبا بكر جالسًا في المسجد، فقال:"يا أبا بكر، ما أخرَجَك هذه الساعةَ؟" قال: أخرجني الذي أخرجَك يا رسولَ الله، ثم جاء عمرُ، فقال:"ما أخرَجَك يا ابنَ الخطاب؟" فقال: أخرجني الذي أخرجكما، ثم ذكر الحديث بطوله، وزاد فيه:"فلما خرجَ رسولُ الله ﷺ أخذ بعِضَادَتَي الباب وردَّها، فقال:"أكلَ طعامَكم الأبرارُ، وأفطرَ عندكم الصائمونَ، وصلَّتْ عليكم الملائكةُ" (1) . وأمَّا حديث عبد الله بن كَيْسان:
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت اپنے گھر سے باہر تشریف لائے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مسجد میں بیٹھے ہوئے پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! تمہیں اس وقت کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اسی چیز نے نکالا ہے جس نے آپ کو نکالا ہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خطاب! تمہیں کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: مجھے اسی چیز نے نکالا ہے جس نے آپ دونوں کو نکالا ہے، پھر انہوں نے طویل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ اضافہ کیا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کھانا کھانے کے بعد) باہر نکلے تو دروازے کے دونوں بازوؤں کو تھام لیا اور فرمایا: «أَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَأَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ» ”تمہارا کھانا نیک لوگوں نے کھایا، تمہارے پاس روزے داروں نے افطار کیا اور فرشتوں نے تمہارے لیے دعائے رحمت کی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7356]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف. وسلف مكررًا برقم (5334).» [ترقيم الرساله 7356]
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7356 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف. وسلف مكررًا برقم (5334).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے۔ 📖 حوالہ / مصدر: یہ روایت پہلے بھی مکرر طور پر رقم (5334) کے تحت گزر چکی ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7356 in Urdu