🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. إباحة قول الناس جعلت فداك وما يشبهه .
لوگوں کے اس قول "میں آپ پر فدا ہوں" اور اس جیسے دیگر کلمات کہنے کا جواز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7948
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا إسماعيل ابن عُليَّة، عن داود بن أبي هِند، عن الشَّعْبي، حدثنا أبو جَبِيرة بن الضحَّاك، قال: فينا نزلت في بني سَلِمةَ ﴿وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ﴾ [الحجرات: 11] قال: قَدِمَ رسول الله ﷺ وليس منَّا رجلٌ إِلَّا وله اسمانِ أو ثلاثة، قال: فكان يُدعَى الرجلُ فيقولون: مَهْ مَهْ مَهْ، إنه يَغضبُ من هذا، فنزلت ﴿وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ﴾ (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7755 - صحيح
ابوجبیرہ بن ضحاک فرماتے ہیں یہ آیت وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (الحجرات: 11) اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو بنی سلمہ میں ہمارے بارے میں نازل ہوئی، آپ فرماتے ہیں: واقعہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لائے تو ہم میں سے ہر شخص کے دو، دو، تین، تین نام تھے، کسی آدمی کو مہ ‘ مہ ‘ مہ ‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات سے ناراض ہوئے، تب یہ آیت نازل ہوئی۔ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (الحجرات: 11) اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7948]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7948 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح إن صحَّت لأبي جَبيرة صحبة، فإنه قد اختلف في صحبته.
⚖️ درجۂ حدیث: اگر ابو جبیرہ رضی اللہ عنہ کی صحابیت ثابت ہو جائے تو یہ سند صحیح ہے، کیونکہ ان کی صحابیت کے بارے میں (علماء کے درمیان) اختلاف پایا جاتا ہے۔
وأخرجه أحمد 30/ (18288) عن إسماعيل ابن علية، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے 30/ (18288) میں اسماعیل ابن علیہ کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وسلف برقم (3766).
📝 نوٹ / توضیح: یہ روایت پہلے حدیث نمبر (3766) کے تحت گزر چکی ہے۔