🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. القلوب بين إصبعين من أصابع الرحمن
تمام دل رحمان کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں (وہ جیسے چاہے پھیر دے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8105
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا بِشْر بن بكر، حدثنا عبد الرحمن بن يزيد بن جابر قال: سمعتُ بُسْرَ بن عبيد الله يقول: سمعتُ أبا إدريس الخَوْلاني يقول سمعت النَّوّاس بن سِمْعان الكِلابي يقول: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"ما مِن قلبٍ إلَّا بينَ إصبعَينِ من أصابع الرحمن، إن شاءَ أقامَه، وإن شاءَ أزاغَه". وكان رسولُ الله ﷺ يقول:"اللهمَّ يا مُقلِّبَ القلوبِ ثبِّتْ قلوبَنا على ديِنك، والمِيزانُ بيدِ الرحمن يرفعُ أقوامًا ويَضعُ آخرينَ إلى يوم القيامة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7907 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: کوئی دل ایسا نہیں ہے جو رحمٰن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو، وہ اگر چاہے تو اسے (ہدایت پر) قائم رکھے اور اگر چاہے تو اسے (گمراہی کی طرف) پھیر دے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهمَّ يَا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قُلُوبَنَا عَلَى دِينِكَ» اے اللہ! اے دلوں کو پھیرنے والے، ہمارے دلوں کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ، اور ترازو رحمٰن کے ہاتھ میں ہے، وہ قیامت تک کچھ قوموں کو بلند فرماتا ہے اور دوسروں کو پست کر دیتا ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الرقاق/حدیث: 8105]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8105] [ترقيم الشركة 8006] [ترقيم العلميه 7907]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 8105 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. وسلف برقم (1947).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ 📖 حوالہ / مصدر: یہ پیچھے نمبر (1947) پر گزر چکا ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 8105 in Urdu