مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب إنما الولاء لمن أعتق
ولاء صرف اسی کا حق ہے جس نے آزاد کیا کا بیان۔
حدیث نمبر: 1080
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تُعْتِقُهَا فَقَالَ أَهْلُهَا: نَبِيعُكِهَا عَلَى أَنَّ وَلَاءَهَا لَنَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"لَا يَمْنَعُكِ ذَلِكَ إِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ انہوں نے ایک لونڈی خرید کر آزاد کرنے کا ارادہ کیا تو اس کے آقا نے کہا: ”ہم اس شرط پر اسے آپ کو بیچتے ہیں کہ اس کی ولاء کی نسبت ہماری طرف ہو۔“ جب عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے یہ بات (اسے آزاد کرنے سے) نہ روکے اور بے شک ولاء اس کے لیے ہے جو آزاد کرے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب العتق والولاء والمدبر والمكاتب وحسن الملكة /حدیث: 1080]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1077).»
Musnad Shafi Hadith 1080 in Urdu