الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ بُطْلَانِ النِّكَاحِ بِغَيْرِ وَلِيٍّ وَرَدِّهِ
ولی کے بغیر نکاح کے باطل ہونے اور اسے رد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1142
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَسَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: جَمَعَتِ الطَّرِيقُ رُفْقَةً فِيهِمُ امْرَأَةٌ ثَيِّبٌ فَوَلَّتْ رَجُلًا مِنْهُمْ أَمْرَهَا فَزَوَّجَهَا رَجُلًا، فَجَلَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ النَّاكِحَ وَالْمُنْكِحَ وَرَدَّ نِكَاحَهَا.
عکرمہ بن خالد نے بیان کیا کہ دورانِ سفر ایک قافلہ اکٹھا ہو گیا اور ان میں ایک عورت بیوہ تھی، اس نے ان میں سے ایک آدمی کو اپنا ولی بنایا اور اس نے اس کا دوسرے آدمی سے نکاح کرا دیا، تو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نکاح کرنے اور کروانے والے کو کوڑے لگوائے اور اس نکاح کو فسخ کر دیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب النكاح /حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه، فان عكرمة بن خالد لم يسمع من عمر بن الخطاب اخرجه البيهقي: 7/ 111 ـ وفي المعرفة السنن والآثار له (4072) - والدارقطني: 3/ 225 - وعبد الرزاق (10486) وابن ابي شيبة (15936).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥ابن جريج | ثقة فقيه فاضل ، وكان يدلس ويرسل | |
👤←👥مسلم بن خالد الزنجي مسلم بن خالد الزنجي ← ابن جريج | فقيه ، صدوق كثير الأوهام |
Musnad Shafi Hadith 1142 in Urdu
مسلم بن خالد الزنجي ← ابن جريج