🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب الخلع
خلع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1232
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ أَخْبَرَتْهُ: أَنَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ سَهْلٍ أَخْبَرَتْهَا: أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَوَجَدَ حَبِيبَةَ بِنْتَ سَهْلٍ عِنْدَ بَابِهِ فِي الْغَلَسِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ هَذِهِ"؟ فَقَالَتْ: أَنَا حَبِيبَةُ بِنْتُ سَهْلٍ [ ص: 91 ] يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:"مَا شَأْنُكِ"؟ قَالَتْ: لَا أَنَا وَلَا ثَابِتٌ لِزَوْجِهَا، فَلَمَّا جَاءَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هَذِهِ حَبِيبَةُ بِنْتُ سَهْلٍ، قَدْ ذَكَرَتْ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَذْكُرَ". فَقَالَتْ حَبِيبَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلُّ مَا أَعْطَانِي عِنْدِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"خُذْ مِنْهَا" فَأَخَذَ مِنْهَا وَجَلَسَتْ فِي أَهْلِهَا.
عمرہ سے روایت ہے انہوں نے بتلایا کہ حبیبہ بنت سہل رضی اللہ عنہا نے اسے خبر دی کہ وہ ثابت بن قیس بن شماس کے نکاح میں تھیں۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز کے لیے نکلے تو اندھیرے میں حبیبہ بنت سہل کو اپنے دروازے پر پایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ کر پوچھا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: میں حبیبہ بنت سہل ہوں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تجھے کیا پریشانی ہے؟ اس نے کہا: میں اور ثابت اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ پھر جب ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ حبیبہ بنت سہل ہے، اس کے متعلق جو اللہ نے چاہا آپ نے بات چیت کی۔ حبیبہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جو کچھ اس نے (بطور حق مہر) مجھے دیا ہے وہ میرے پاس ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت سے کہا: (اپنا دیا ہوا حق مہر) اس سے لے لو۔ انہوں نے وہ واپس لے لیا اور حبیبہ رضی اللہ عنہا اپنے میکے خلع لے کر بیٹھ گئیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1232]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابوداؤد، الطلاق، باب فی الخلع (2227) والنسائي الطلاق، باب ما جاء في الخلع (3492). وصححه ابن الجارود (749) وابن حبان.»

Musnad Shafi Hadith 1232 in Urdu