الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ مِنْهُ فِي الطَّلَاقِ ثَلَاثًا قَبْلَ الدُّخُولِ
رخصتی سے پہلے تین طلاقیں دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1250
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِيَاسِ بْنِ الْبُكَيْرِ، قَالَ: طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يَنْكِحَهَا فَجَاءَ يَسْتَفْتِي فَذَهَبْتُ مَعَهُ أَسْأَلُ لَهُ فَسَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَا: لَا نَرَى أَنْ تَنْكِحَهَا حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ، قَالَ: إِنَّمَا كَانَ طَلَاقِي إِيَّاهَا وَاحِدَةً. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّكَ أَرْسَلْتَ مِنْ يَدِكَ مَا كَانَ لَكَ مِنْ فَضْلٍ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: مَا عَابَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَلَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَيْهِ أَنْ يُطَلِّقَ ثَلَاثًا.
محمد بن ایاس بن بکیر نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ہم بستری سے پہلے ہی تین طلاقیں دے دیں، پھر اس کا اس عورت سے نکاح کا ارادہ ہوا تو وہ مسئلہ پوچھنے آیا تو میں اس کے ساتھ ہولیا تاکہ اس کے لیے مسئلہ پوچھوں، پھر اس نے ابوہریرہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے متعلق دریافت کیا تو ان دونوں نے کہا، ہمارے خیال میں یہ اُس وقت تک اس سے نکاح نہیں کر سکتا جب کہ وہ کسی اور خاوند سے شادی نہ کر لے، اس آدمی نے کہا، میں نے تو اسے ایک ہی طلاق دی تھی۔ اس پر ابن عباس نے فرمایا: تو نے اپنا سارا حق استعمال کر لیا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ابوہریرہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس کے تین طلاقیں دینے کو برا نہیں جانا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1250]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم: (1248).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥محمد بن إياس بن البكير الليثي | ثقة | |
👤←👥محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان القرشي محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان القرشي ← محمد بن إياس بن البكير الليثي | ثقة | |
👤←👥الزهري الزهري ← محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان القرشي | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥مالك بن أنس مالك بن أنس ← الزهري | الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين |
Musnad Shafi Hadith 1250 in Urdu
محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان القرشي ← محمد بن إياس بن البكير الليثي