الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ مِقْدَارِ الْحَدِّ
حد کی مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 1562
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حُنَيْنٍ يَسْأَلُ عَنْ رَحْلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَجَرَيْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ أَسْأَلُ عَنْ رَحْلِ خَالِدٍ، حَتَّى أَتَاهُ جَرِيحًا. وَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَارِبٍ، فَقَالَ:"اضْرِبُوهُ"، فَضَرَبُوهُ بِالْأَيْدِي وَالنِّعَالِ وَأَطْرَافِ الثِّيَابِ وَحَثَوْا عَلَيْهِ مِنَ التُّرَابِ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"بَكِّتُوهُ"، فَبَكَّتُوهُ، ثُمَّ أَرْسَلَهُ. قَالَ: فَلَمَّا كَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَسَأَلَ مَنْ حَضَرَ ذَلِكَ الْمَضْرُوبَ، فَقَوَّمَهُ أَرْبَعِينَ، فَضَرَبَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ حَيَاتَهُ، ثُمَّ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ، حَتَّى تَتَابَعَ النَّاسُ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ، فَاسْتَشَارَ فَضَرَبَهُ ثَمَانِينَ.
عبد الرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے حنین والے سال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے کوچ کے متعلق دریافت کر رہے ہیں، تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے خالد رضی اللہ عنہ کے کجاوے سے متعلق پوچھتا ہوا چل پڑا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس پہنچے اور وہ زخمی حالت میں تھے۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شرابی کو لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو مارو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اسے ہاتھوں، جوتیوں، اور کپڑوں کے کناروں سے مارا اور اس پر مٹی پھینکی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو ملامت کرو (برا بھلا کہو)۔“ تو صحابہ نے اسے ملامت کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو چھوڑ دیا۔ عبد الرحمن بن ازہر نے کہا: پھر جب ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت آیا تو انہوں نے ان لوگوں سے پوچھا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں مارنے والوں میں شامل تھے، تو انہوں نے چالیس ضربوں کا بتایا، چنانچہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی میں شراب پینے پر چالیس کوڑے لگائے۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے بھی چالیس ہی رکھے یہاں تک کہ جب لوگ بکثرت شراب پینے لگے تو انہوں نے مشورہ سے اسی (80) کوڑے لگائے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحدود /حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: «صحيح من غير هذا الطريق: اخرجه ابو داود، الحدود، باب اذا تتابع في شرب الخمر (4487)، (4488)، (4489) واحمد: 4 / 88 والنسائي في الكبرى (5283)، (5281) - وصححه الحاكم: (4/ 374، 375).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الرحمن بن أزهر الزهري | صحابي صغير | |
👤←👥الزهري الزهري ← عبد الرحمن بن أزهر الزهري | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥معمر بن راشد معمر بن راشد ← الزهري | ثقة ثبت فاضل ، إلا أن في روايته عن ثابت والأعمش وعاصم بن أبي النجود ، وهشام بن عروة شيئا ، وكذا فيما حدث به بالبصرة | |
👤←👥الشافعي الشافعي ← معمر بن راشد | المجدد أمر الدين على رأس المائتين |
Musnad Shafi Hadith 1562 in Urdu
الزهري ← عبد الرحمن بن أزهر الزهري