🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ إِذَا وَصَلَ الْحَدُّ إِلَى الْإِمَامِ لَمْ يَبْقَ فِيهِ عَفْوٌ
جب حد امام تک پہنچ جائے تو اس میں معافی باقی نہ رہنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1590
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ: أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ، قِيلَ لَهُ: مَنْ لَمْ يُهَاجِرْ هَلَكَ. فَقَدِمَ صَفْوَانُ الْمَدِينَةَ، فَنَامَ فِي الْمَسْجِدِ مُتَوَسِّدًا رِدَاءَهُ. فَجَاءَ سَارِقٌ فَأَخَذَ رِدَاءَهُ مِنْ تَحْتِ رَأْسِهِ فَأَخَذَ صَفْوَانُ السَّارِقَ فَجَاءَ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَطَعَ يَدَهُ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أُرِدْ هَذَا، هُوَ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ".
صفوان بن عبد اللہ بن صفوان سے روایت ہے کہ صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ سے کسی نے کہا: ”جس نے ہجرت نہیں کی وہ تباہ ہو گیا۔“ تو صفوان رضی اللہ عنہ مدینہ تشریف لائے اور اپنی چادر سر کے نیچے رکھ کر مسجد میں سو گئے۔ ایک چور آیا اور ان کے سر کے نیچے سے چادر نکال لی، صفوان رضی اللہ عنہ نے چور کو پکڑ لیا اور اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا، پھر صفوان رضی اللہ عنہ نے (ترس کھا کر) عرض کیا: ”میری نیت یہ نہ تھی، وہ چادر اس پر صدقہ ہے۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس لانے سے پہلے تو نے یہ کیوں نہ کیا؟“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحدود /حدیث: 1590]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو داود، الحدود، باب فيمن سرق من حرز (4394) والنسائي، قطع السارق، باب ما يكون حرزا ومالا يكون (4887) - وصححه ابن الجارود (828) والحاكم (4/ 380).»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الشافعيالمجدد أمر الدين على رأس المائتين
Musnad Shafi Hadith 1590 in Urdu