🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. باب في أهل اللقاح وقطاع الطريق والمحارب
دودھ دینے والی اونٹنیوں والوں، راہزنوں اور محاربوں کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1599
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي قُطَّاعِ الطَّرِيقِ: إِذَا قَتَلُوا وَأَخَذُوا الْمَالَ قُتِّلُوا وَصُلِّبُوا، وَإِذَا قَتَلُوا وَلَمْ يَأْخُذُوا الْمَالَ قُتِّلُوا وَلَمْ يُصَلَّبُوا، وَإِذَا أَخَذُوا الْمَالَ وَلَمْ يَقْتُلُوا قُطِّعَتْ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلَافٍ. وَإِذَا أَخَافُوا السَّبِيلَ وَلَمْ يَأْخُذُوا مَالًا نُفُوا مِنَ الْأَرْضِ.
صالح مولیٰ توامہ سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ڈاکوؤں کے متعلق مروی ہے کہ جب وہ قتل و غارت کریں اور مال بھی لوٹیں تو انہیں قتل بھی کیا جائے گا اور سولی بھی دی جائے گی، اور جب وہ قتل و غارت کریں اور مال نہ لوٹیں تو انہیں قتل کیا جائے گا انہیں سولی نہیں دی جائے گی، اور جب مال لوٹیں البتہ قتل و غارت نہ کریں تو ان کے مخالف سمت سے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے جائیں گے، اور جب وہ مسافروں کو خوفزدہ کریں ان سے مال نہ لوٹیں تو انہیں جلا وطن کر دیا جائے گا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحدود /حدیث: 1599]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعیف، لضعف شيخ الشافعي اخرجه البيهقي: 283/8 - وفى المعرفة السنن والآثار له (5192). وعبد الرزاق (18544) وابن أبي شيبة (29009)، (32781).» ‏‏‏‏

Musnad Shafi Hadith 1599 in Urdu