🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب القسامة
قسامت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1675
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةَ بْنَ مَسْعُودٍ خَرَجَا إِلَى خَيْبَرَ فَتَفَرَّقَا لِحَاجَتِهِمَا فَقُتِلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ، فَانْطَلَقَ هُوَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ أَخُو الْمَقْتُولِ وَحُوَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرُوا لَهُ قَتْلَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"تَحْلِفُونَ خَمْسِينَ يَمِينًا وَتَسْتَحِقُّونَ دَمَ قَاتِلِكُمْ أَوْ صَاحِبِكُمْ"، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ نَشْهَدْ وَلَمْ نَحْضُرْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَتُبْرِئُكُمْ يَهُودُ خَمْسِينَ يَمِينًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نَقْبَلُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كُفَّارٍ، فَزَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَلَهُ مِنْ عِنْدِهِ. قَالَ بَشِيرُ بْنُ يَسَارٍ، قَالَ سَهْلٌ: لَقَدْ رَكَضَتْنِي فَرِيضَةٌ مِنْ تِلْكَ الْفَرَائِضِ فِي مِرْبَدٍ لَهَا.
سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن سہل اور محیصہ بن مسعود خیبر کی طرف گئے، پھر دونوں اپنی ضروریات کے لیے علیحدہ علیحدہ ہو گئے کہ عبد اللہ بن سہل قتل کر دیے گئے۔ پھر محیصہ، مقتول کا بھائی عبد الرحمن اور حویصہ بن مسعود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے آئے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عبد اللہ بن سہل کے قتل کا واقعہ بیان کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پچاس قسمیں کھاؤ اور اپنے مقتول یا اپنے ساتھی کی دیت کے مستحق ہو جاؤ گے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم تو اس وقت وہاں موجود نہ تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر یہود پچاس قسموں سے تم سے چھٹکارا پا لیں گے۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کافر قوم کی قسموں کو کیسے قبول کریں۔ اس نے خیال کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت اپنی طرف سے ادا کر دی۔ بشیر بن یسار نے کہا کہ سہل نے فرمایا، مجھے ان دیت کے اونٹوں میں سے ایک اونٹنی نے تھان (اونٹوں کا باڑا) میں لات دے ماری۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العتق /حدیث: 1675]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: الأدب، باب اكرام الكبير، ويبدأ الأكبر بالكلام والسؤال (6143)، (6142)، (2702). ومسلم، القسامة والمحاربين، باب القسامة (1669).»

Musnad Shafi Hadith 1675 in Urdu