🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ غَزْوَةِ خَيْبَرَ
غزوہ خیبر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1740
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ، فَانْتَهَى إِلَيْهَا لَيْلًا وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَرَقَ قَوْمًا لَمْ يُغِرْ عَلَيْهِمْ حَتَّى يُصْبِحَ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَكَ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا يُصَلُّونَ أَغَارَ عَلَيْهِمْ حِينَ يُصْبِحُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَكِبَ، وَرَكِبَ الْمُسْلِمُونَ، وَخَرَجَ أَهْلُ الْقَرْيَةِ، وَمَعَهُمْ مَكَاتِلُهُمْ وَمَسَاحِيهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذًا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ". [ ص: 32 ] قَالَ أَنَسٌ: وَإِنِّي لَرَدِيفُ أَبِي طَلْحَةَ، وَإِنَّ قَدَمِي لَتَمَسُّ قَدَمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْأُسَارَى وَالْغُلُولِ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو خیبر پہنچے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو کسی قوم کے پاس آتے (حملہ کے لیے) تو صبح سے پہلے ان پر حملہ نہیں کرتے تھے۔ اگر اذان سن لیتے تو حملہ نہ کرتے اور اگر وہ نماز نہ پڑھنے والے ہوتے تو صبح کے وقت ان پر حملہ کر دیتے۔ جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سوار ہوئے اور مسلمان بھی سوار ہو گئے۔ اور بستی والے اس حال میں نکلے کہ ان کے پاس ان کی ٹوکریاں اور کرالیں تھیں۔ جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور (ان کا) لشکر۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اکبر، خیبر خراب ہوا، جب ہم کسی قوم کے پاس پہنچتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے۔ جنہیں (جہنم کے عذاب سے) ڈرایا گیا ہے۔“ انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھا اور میرا قدم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک کو چھو رہا تھا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجهاد وقسم الغنائم /حدیث: 1740]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الجهاد والسير، باب دعاء النبي الى الاسلام والنبوة ..... الخ (2943)، (371).»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الشافعيالمجدد أمر الدين على رأس المائتين
Musnad Shafi Hadith 1740 in Urdu