الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْأَسْرِ وَالْفِدَاءِ
قیدی بنانے اور فدیہ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1767
أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، قَالَ: أَسَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ بَنِي عُقَيْلٍ، فَأَوْثَقُوهُ فَطَرَحُوهُ فِي الْحَرَّةِ، فَمَرَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ مَعَهُ أَوْ قَالَ: أَتَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِمَارٍ، وَتَحْتَهُ قَطِيفَةٌ، فَنَادَاهُ: يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ. فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"مَا شَأْنُكَ"؟ فَقَالَ: فِيمَ أُخِذْتُ وَفِيمَ أُخِذَتْ سَابِقَةُ الْحَاجِّ؟ قَالَ: أُخِذَتْ بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكُمْ ثَقِيفٍ. وَكَانَتْ ثَقِيفٌ أَسَرَتْ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَرَكَهُ وَمَضَى، فَنَادَاهُ: يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ، [ ص: 48 ] فَرَحِمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَجَعَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: إِنِّي مُسْلِمٌ، قَالَ: لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلَاحِ. قَالَ: فَتَرَكَهُ وَمَضَى، فَنَادَاهُ: يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ، فَرَجَعَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَإِنِّي عَطْشَانُ فَاسْقِنِي. قَالَ:"هَذِهِ حَاجَتُكَ". فَفَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّجُلَيْنِ اللَّذَيْنِ أَسَرَتْهُمَا ثَقِيفٌ وَأَخَذَ نَاقَتَهُ تِلْكَ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بنو عقیل کے ایک آدمی کو قیدی بنا لیا، تو انہوں نے اس کو رسیوں سے باندھ کر حرہ (مدینہ کی کالی پتھریلی زمین) میں پھینک دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے اور ہم آپ کے ساتھ تھے، یا فرمایا: اس کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گدھے پر سوار ہو کر آئے اور اس کے نیچے ایک کمبل تھا۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ”یا محمد! یا محمد!“ کہہ کر آواز دی۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور پوچھا: ”کیا شأن ہے؟“ اس نے کہا: ”مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے؟ اور حاجیوں کی آگے چلنے والی اونٹنی (عضباء) کو کس قصور میں پکڑا ہے؟“ فرمایا: ”تمہارے حلیف ثقیف کے اقدامات کی وجہ سے گرفتار ہوئی۔“ اور ثقیف نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو صحابہ رضی اللہ عنہما کو گرفتار کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چھوڑا اور چلے گئے۔ تو اس نے دوبارہ پکارا: ”یا محمد! یا محمد!“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر شفقت کی اور اس کی طرف لوٹے اور پوچھا: ”کیا شأن ہے؟“ اس نے کہا: ”میں مسلمان ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تو یہ بات اس وقت کہتا جب تو اپنے معاملے کا مالک تھا (یعنی گرفتار نہ تھا) تو تو پوری طرح کامیاب ہو جاتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چھوڑا اور چلے گئے، اس نے پھر پکارا: ”یا محمد! یا محمد!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر اس کی طرف لوٹے تو اس نے کہا: ”میں بھوکا ہوں، مجھے کھلائیے“۔ راوی کہتے ہیں، میرا خیال ہے اس نے یہ بھی کہا: ”اور میں پیاسا ہوں، مجھے پانی پلائیے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تیری ضرورت ہے۔“ پھر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو آدمیوں کے بدلے چھوڑ دیا جن کو ثقیف والوں نے قیدی بنایا تھا، اور اپنی اونٹنی بھی لے لی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الأسر والفداء وضرب الجزية وأخذها /حدیث: 1767]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، النذر، باب لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد (1641).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمران بن حصين بن عبيد بن خلف الخزاعي | أسلم عام خيبر وصحب وكان فاضلا | |
👤←👥أبو المهلب الجرمي أبو المهلب الجرمي ← عمران بن حصين بن عبيد بن خلف الخزاعي | ثقة | |
👤←👥أبو قلابة الجرمي أبو قلابة الجرمي ← أبو المهلب الجرمي | ثقة فاضل ، كثير الإرسال | |
👤←👥أيوب السختياني أيوب السختياني ← أبو قلابة الجرمي | ثقة ثبت حجة ، من كبار الفقهاء العباد | |
👤←👥عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي ← أيوب السختياني | ثقة ، تغير قبل موته بثلاث سنين |
Musnad Shafi Hadith 1767 in Urdu
أبو المهلب الجرمي ← عمران بن حصين بن عبيد بن خلف الخزاعي