یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
مسند الشافعی سے متعلقہ
2. باب في ماء البئر
کنویں کے پانی کا بیان
حدیث نمبر: 2
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الثِّقَةِ عِنْدَهُ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، أَوْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ بِئْرَ بُضَاعَةَ يُطْرَحُ فِيهَا الْكِلَابُ وَالْحِيَضُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ" . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، اور کہا: ”بے شک بئر بضاعہ (کنویں کا نام) میں کتوں کے گوشت کے ٹکڑے اور حیض والے کپڑے پھینکے جاتے ہیں۔ (کیا اس کے پانی سے طہارت حاصل کر سکتے ہیں؟)“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ [مسند الشافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 2]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي: الطهارة، باب ماجاء أن الماء لا ينجسه شيء: (66) - وقال حديث حسن والنسائي، المياه، باب ذكر بئر بضاعة: (327) - وصححه ابن الجارود: (47).»
Musnad Shafi Hadith 2 in Urdu