الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابُ مَوْقِفِ الْمَأْمُومِ
مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان
حدیث نمبر: 287
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى طَعَامٍ صَنَعَتْهُ لَهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ:"قُومُوا فَلَأُصَلِّي بِكُمْ"، قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی دادی ملیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے پر بلایا جسے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بطور ضیافت تیار کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھایا، پھر فرمایا: ”چلو میں تمہیں نماز پڑھاؤں۔“ انس رضی اللہ عنہ نے کہا میں ایک چٹائی کی طرف کھڑا ہوا جو ہمارے ہاں کثرت استعمال کی وجہ سے سیاہ ہو چکی تھی۔ اس کو (میں نے) پانی چھڑک کر صاف کیا، پھر اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، میں نے اور چھوٹے بچے نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنائی، اور بڑھیا ہمارے پیچھے تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں پھر واپس چلے آئے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 287]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الصلاة، باب الصلاة علی الحصیر: 380، ومسلم، المساجد، باب جواز الجماعة فی النافلة، والصلاة علی حصیر وخمرة وثوب وغیرہا من الطاہرات: 658.»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك | صحابي مشهور | |
👤←👥إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة الخزرجي إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة الخزرجي ← أنس بن مالك | ثقة حجة | |
👤←👥مالك بن أنس مالك بن أنس ← إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة الخزرجي | الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين |
Musnad Shafi Hadith 287 in Urdu
إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة الخزرجي ← أنس بن مالك