🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. بَابُ التَّسْبِيحِ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِيقِ لِلنِّسَاءِ
مردوں کے لیے سبحان اللہ کہنے اور عورتوں کے لیے تالی بجانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 319
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ وَحَانَتِ الصَّلَاةُ، فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ: أَتُصَلِّي لِلنَّاسِ فَأُقِيمَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ فِي الصَّلَاةِ، فَتَخَلَّصَ حَتَّى وَقَفَ فِي الصَّفِّ، فَصَفَّقَ النَّاسُ، قَالَ: وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ لَا يَلْتَفِتُ فِي صَلَاتِهِ، فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيقَ، الْتَفَتَ فَرَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنِ امْكُثْ مَكَانَكَ، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ تَعَالَى عَلَى مَا أَمَرَهُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ، ثُمَّ اسْتَأْخَرَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ، وَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:"يَا أَبَا بَكْرٍ، مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبُتَ إِذْ أَمَرْتُكَ"؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: مَا كَانَ لِابْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَا لِي رَأَيْتُكُمْ أَكْثَرْتُمُ التَّصْفِيقَ؟ فَمَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَلْيُسَبِّحْ، فَإِنَّهُ إِذَا سَبَّحَ الْتُفِتَ إِلَيْهِ، وَإِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ"  . [ ص: 316 ] قَالَ أَبُو الْعَبَّاسِ، يَعْنِي: الْأَصَمَّ. أَخْرَجْتُ هَذَا الْحَدِيثَ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ، وَهُوَ مُعَادٌ إِلَّا أَنَّهُ مُخْتَلِفُ الْأَلْفَاظِ، وَفِيهِ زِيَادَةٌ وَنُقْصَانٌ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْأَمَالِي، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ.
سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی عمرو بن عوف کے درمیان صلح کرانے کے لیے تشریف لے گئے۔ اور نماز کا وقت ہو گیا، مؤذن نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں گے، میں اقامت کہوں؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں، چنانچہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز شروع کر دی، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے گزر کر پہلی صف میں آئے، لوگوں نے تالیاں بجائیں، ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز میں کسی جانب توجہ نہ دیتے تھے، جب لوگوں نے متواتر تالیاں بجانا شروع کیں تو ابوبکر رضی اللہ عنہ متوجہ ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ سے انہیں اپنی جگہ رہنے کے لیے کہا (کہ نماز پڑھاؤ)، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ اٹھا کر اللہ کا شکر ادا کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں امامت کا اعزاز بخشا، پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر نماز پڑھائی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے ابوبکر! جب میں نے آپ کو حکم دیا تھا تو آپ اپنی جگہ پر کھڑے کیوں نہ رہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ بولے کہ ابوقحافہ کے بیٹے کی یہ حیثیت نہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے نماز پڑھا سکے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عجیب بات ہے کہ میں نے دیکھا تم لوگ بکثرت تالیاں بجا رہے ہو؟ جس کو نماز میں کوئی مسئلہ پیش آ جائے وہ سبحان اللہ کہے، کیونکہ جب وہ سبحان اللہ کہے گا تو اس کی طرف توجہ کی جائے گی، اور یہ تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 319]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى: الأذان، باب من دخل ليؤم الناس فجاء الامام الأول فتأخر الأول اولم يتأخر جازت صلوة: 684 - ومسلم، الصلاة، باب تقديم الجماعة من يصلى بهم اذا تأخر الامام .... الخ: 421»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سهل بن سعد الساعديله ولأبيه صحبة
👤←👥سلمة بن دينار الأعرج
Newسلمة بن دينار الأعرج ← سهل بن سعد الساعدي
ثقة عابد
👤←👥مالك بن أنس
Newمالك بن أنس ← سلمة بن دينار الأعرج
الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين
Musnad Shafi Hadith 319 in Urdu