الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَوَاتِ فِي السَّفَرِ
سفر میں دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 361
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَخْبَرَهُ: أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ تَبُوكَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ قَالَ: فَأَخَّرَ الصَّلَاةَ يَوْمًا ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ ثُمَّ دَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا.
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تبوک والے سال (سفر میں) نکلے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر، عصر اور مغرب، عشاء کو جمع کر لیتے۔ فرمایا: ”ایک دن نماز لیٹ کی پھر نکلے اور ظہر، عصر پڑھی۔ پھر آئے اور بعد میں پھر (سفر کو) نکلے تو مغرب اور عشاء اکٹھی پڑھی۔“ [فوائد: 1. دورانِ سفر دو نمازیں جمع کر کے پڑھنا جائز ہے۔ 2. دورانِ سفر نمازوں میں تقدیم و تاخیر یعنی ظہر کو عصر کے وقت میں اور مغرب کو عشاء کے وقت میں یا عصر کو ظہر کے وقت اور عشاء کو مغرب کے وقت میں پڑھنا جائز ہے۔ 3. غزوہ تبوک شام کے عیسائیوں کے خلاف تھا جو مسلمانوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ یہ غزوہ رجب 9 ہجری میں ہوا اس میں مسلمانوں کی تعداد تیس ہزار تھی اس کو غزوۃ العسرۃ (تنگی کی جنگ) بھی کہا جاتا ہے۔ 4. معلوم ہوا خلیفہ بذات خود فوج کی کمانڈ کر سکتا ہے۔] [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 361]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: صلاة المسافرين، باب الجمع بين الصلاتين في الحضر (706).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥معاذ بن جبل | مشهور ، من أعيان الصحابة | |
👤←👥عامر بن واثلة عامر بن واثلة ← معاذ بن جبل | له رؤية | |
👤←👥أبو الزبير المكي أبو الزبير المكي ← عامر بن واثلة | صدوق إلا أنه يدلس | |
👤←👥مالك بن أنس مالك بن أنس ← أبو الزبير المكي | الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين |
Musnad Shafi Hadith 361 in Urdu
عامر بن واثلة ← معاذ بن جبل