الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مُوجِبِ النَّهْيِ وَإِبَاحَةِ الْأَكْلِ وَالِادِّخَارِ وَالصَّدَقَةِ
ممانعت کے سبب اور کھانے، ذخیرہ کرنے اور صدقہ کرنے کی اجازت کا بیان
حدیث نمبر: 509
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرَةَ فَقَالَتْ: صَدَقَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ: دَفَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الْأَضْحَى فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"ادَّخِرُوا لِثَلَاثٍ، وَتَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ". قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَفِعُونَ مِنْ ضَحَايَاهُمْ يُجْمِلُونَ مِنْهَا الْوَدَكَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الْأَسْقِيَةَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"وَمَا ذَاكَ؟" أَوْ كَمَا قَالَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُهِيتُ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ حَضْرَةَ الْأَضْحَى، فَكُلُوا وَادَّخِرُوا وَتَصَدَّقُوا" .
عبد الله بن واقد بن عبد الله سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا۔ عبد الله بن ابی بکر کہتے ہیں میں نے یہ بات عمرہ کے سامنے بیان کی تو انہوں نے کہا عبد اللہ بن واقد نے درست کہا۔ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دیہاتیوں میں سے کچھ لوگ قربانی کے موقع پر (مدینہ) آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین دن کے لیے ذخیرہ کرو اور باقی صدقہ کردو۔“ عائشہ بیان فرماتی ہیں اس کے بعد کہا گیا اے اللہ کے رسول لوگ اپنی قربانیوں سے فائدہ حاصل کرتے تھے، اس کی چربی جمع کرتے، اور اس سے مشکیزے بناتے تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اب کیا ہوا؟“ یا آپ نے اسی طرح کہا، صحابہ نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تم کو قربانیوں کا گوشت کھانے سے اس لیے منع کیا تھا کہ کچھ لوگ باہر سے قربانی کے موقع پر آئے تھے، اب کھاؤ، ذخیرہ کرو اور صدقہ بھی کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 509]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الأضاحي، باب بيان ما كان من النهي عن أكل لحوم الأضاحي بعد ثلاث ..... الخ (1971).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الشافعي | المجدد أمر الدين على رأس المائتين |
Musnad Shafi Hadith 509 in Urdu