🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الْبُكَاءِ قَبْلَ الْمَوْتِ وَبَعْدَهُ وَالنَّهْيِ عَنْهُ إِذَا مَاتَ وَأَنَّ الْكَافِرَ لِيُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ
موت سے پہلے اور اس کے بعد رونے، وفات کے بعد اس کی ممانعت اور کافر کو اس کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب دیے جانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 555
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ، عَنْ عَتِيكِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَتِيكٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَتِيكٍ: [ ص: 77 ] أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ يَعُودُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ ثَابِتٍ فَوَجَدَهُ قَدْ غُلِبَ، فَصَاحَ بِهِ فَلَمْ يُجِبْهُ فَاسْتَرْجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: غُلِبْنَا عَلَيْكَ يَا أَبَا الرَّبِيعِ، فَصَاحَ النِّسْوَةُ وَبَكَيْنَ، فَجَعَلَ ابْنُ عَتِيكٍ يُسْكِتُهُنَّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"دَعْهُنَّ فَإِذَا وَجَبَ فَلَا تَبْكِيَنَّ بَاكِيَةٌ"، قَالَ: وَمَا الْوُجُوبُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"إِذَا مَاتَ"  .
عبد اللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبد اللہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو انہیں بے ہوش پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں زور سے آواز دی لیکن انہوں نے جواب نہ دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ پڑھا اور فرمایا: ”اے ابو ربیع! تیرے معاملے میں ہم مغلوب ہیں (اللہ کا فیصلہ غالب آچکا ہے)“۔ عورتوں نے چیخ و پکار سے رونا شروع کر دیا۔ عبد اللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ ان کو خاموش کروانے لگے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کو چھوڑ دے، جب واجب ہو جائے تو پھر کوئی بھی رونے والی نہ روئے“۔ ابن عتیک رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا واجب ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ فوت ہو جائیں“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجنائز /حدیث: 555]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابوداود، الجنائز، باب في فضل من مات بالطاعون (3111) والنسائي، الجنائز، باب النهي عن البكاء على الميت (1847) . وصححه ابن حبان (1616)، والحاكم: 352/1، 353 ـ ووافقه الذهبي.» ‏‏‏‏


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الشافعيالمجدد أمر الدين على رأس المائتين
Musnad Shafi Hadith 555 in Urdu