مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب صيام يوم عاشوراء
عاشورہ کے دن کے روزے کا بیان
حدیث نمبر: 629
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ يَوْمًا تَصُومُهُ قُرَيْشٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، صَامَهُ وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ كَانَ هُوَ الْفَرِيضَةُ، وَتَرَكَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَمَنْ شَاءَ صَامَهُ، وَمَنْ شَاءَ تَرَكَهُ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ بیان فرماتی ہیں کہ عاشوراء کے دن زمانہ جاہلیت میں قریش روزہ رکھا کرتے تھے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی روزہ رکھتے، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے، تو بھی اس دن روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی اس دن روزہ کا حکم دیا، جب رمضان کی فرضیت ہوئی تو یہ (رمضان کے روزے) فرضی تھے اور آپ نے اس (یوم عاشوراء کے روزہ) کو چھوڑ دیا، اور فرمایا: ”جس کا جی چاہے اس دن روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے روزہ نہ رکھے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 629]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاری، الصوم، باب صوم يوم عاشوراء (2002).»
Musnad Shafi Hadith 629 in Urdu