🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ الصَّدَقَةِ مِنَ الْكَسْبِ الطَّيِّبِ وَالْمُنْفِقِ وَالْبَخِيلِ
پاکیزہ کمائی سے صدقہ کرنے اور خرچ کرنے والے اور بخیل کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 686
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مِنْ عَبْدٍ يَتَصَدَّقُ بِصَدَقَةٍ مِنْ كَسْبٍ طَيِّبٍ، وَلَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا طَيِّبًا، وَلَا يَصْعَدُ إِلَى [ ص: 138 ] اللَّهِ، إِلَّا طَيِّبٌ إِلَّا كَأَنَّمَا يَضَعُهَا فِي يَدِ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ فَيُرَبِّيهَا لَهُ كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَلُوَّهُ حَتَّى إِنَّ اللُّقْمَةَ لَتَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِنَّهَا لَمِثْلُ الْجَبَلِ الْعَظِيمِ". ثُمَّ قَرَأَ: أَنَّ اللَّهَ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَأْخُذُ الصَّدَقَاتِ   [التَّوْبَةِ: 104] .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے، ”مجھے اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو شخص حلال کمائی سے صدقہ کرے، اور اللہ تعالیٰ صرف حلال (کمائی) (کے صدقے) کو ہی قبول فرماتے ہیں اور اللہ کی طرف صرف حلال کمائی کا صدقہ ہی جاتا ہے۔ یہ اسی طرح جیسے کوئی (اللہ) رحمان کے ہاتھ میں رکھتا ہے، پھر وہ (اللہ) اس میں صدقہ کرنے والے کے لیے اضافہ کرتا ہے، جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے جانور کے بچے کو کھلا پلا کر بڑھاتا ہے۔ یہاں تک کہ ایک لقمہ قیامت کے دن اس کے لیے بہت بڑے پہاڑ کے برابر ہو کر آئے گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”اللہ تعالی ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہی صدقات کو قبول کرتا ہے۔“ (التوبہ: 104) [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 686]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى، الزكاة، باب الصدقة، من كسب طيب لقوله ويربي الصدقات ..... الخ) (1410) . ومسلم، الزكاة، باب قبول الصدقة من الكسب الطيب وتربيتها (1014).»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الشافعيالمجدد أمر الدين على رأس المائتين
Musnad Shafi Hadith 686 in Urdu