مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب المواقيت
اوقات کا بیان
حدیث نمبر: 767
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَسَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: فَرَاجَعْتُ عَطَاءً، فَقُلْتُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَعَمُوا لَمْ يُوَقِّتْ ذَاتَ عِرْقٍ، وَلَمْ يَكُنْ أَهْلُ الْمَشْرِقِ قَالَ: وَلَمْ يَكُنْ يَوْمَئِذٍ عِرَاقٌ، وَلَكِنْ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ حِينَئِذٍ قَالَ: كَذَلِكَ سَمِعْنَا: أَنَّهُ وَقَّتَ ذَاتَ عِرْقٍ أَوِ الْعَقِيقَ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ قَالَ: وَلَمْ يَكُنْ يَوْمَئِذٍ عِرَاقٌ، وَلَكِنْ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ، وَلَمْ يَعْزُهُ إِلَى أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ دُونَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنَّهُ يَأْبَى إِلَّا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَهُ.
ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے عطاء رحمہ اللہ سے مراجعت کی اور میں نے کہا لوگ سمجھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ذات عرق کو میقات مقرر نہیں کیا اور نہ ہی اس وقت مشرق والے تھے۔ عطاء نے کہا اس وقت عراق نہیں تھا اور لیکن مشرق والے تھے۔ عطاء نے کہا ہم نے اسی طرح سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذات عرق یا عقیق کو مشرق والوں کے لیے احرام باندھنے کی جگہ مقرر کیا۔ اور فرمایا: اس وقت عراق نہیں تھا اور لیکن مشرق والے تھے۔ انہوں نے اس بات کی نسبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کسی سے نہیں کی لیکن وہ اس بات کا انکار کرتے ہیں (کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات مقرر نہیں کیا) مگر یہ (کہتے ہیں) کہ اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات مقرر کیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 767]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لإرساله اخرجه البيهقى 28/5 . وفى المعرفة السنن والآثار له (2751).»
Musnad Shafi Hadith 767 in Urdu