مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب ميقات العمرة المكاني والزماني
عمرہ کے مکانی اور زمانی میقات کا بیان۔
حدیث نمبر: 781
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ: أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا اعْتَمَرَتْ فِي سَنَةٍ مَرَّتَيْنِ أَوْ قَالَ: مِرَارًا. قَالَ: قُلْتُ: أَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهَا أَحَدٌ؟ قَالَ: فَقَالَ الْقَاسِمُ: أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ، فَاسْتَحْيَيْتُ.
قاسم بن محمد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک سال میں دو دفعہ یا فرمایا کئی دفعہ عمرہ کیا۔ صدقہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا، کیا کسی نے ان پر اعتراض نہیں کیا؟ صدقہ کہتے ہیں قاسم نے کہا: ام المؤمنین پر (اعتراض)! صدقہ کہتے ہیں مجھے شرم آئی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 781]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي في المعرفة السنن والآثار (2699).»
Musnad Shafi Hadith 781 in Urdu