الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ فَسْخِ الْحَجِّ بِالْعُمْرَةِ
حج کو فسخ کر کے عمرہ کر لینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 799
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، وَهُوَ يُحَدِّثُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ ص: 188 ] حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْبَيْدَاءِ، فَنَظَرْتُ مَدَّ بَصَرِي مِنْ بَيْنِ رَاكِبٍ وَرَاجِلٍ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَعَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ وَمِنْ وَرَائِهِ كُلُّهُمْ يُرِيدُ أَنْ يَأْتَمَّ بِهِ، يَلْتَمِسُ أَنْ يَقُولَ كَمَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ وَلَا نَعْرِفُ غَيْرَهُ، وَلَا نَعْرِفُ الْعُمْرَةَ فَلَمَّا طُفْنَا فَكُنَّا عِنْدَ الْمَرْوَةِ قَالَ:"أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحْلِلْ، وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً وَلَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَهْدَيْتُ"، فَحَلَّ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے متعلق بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب ہم بیداء مقام پر تھے تو میں نے اپنے آگے، دائیں، بائیں اور پیچھے تاحدِ نگاہ سوار اور پیدل چلنے والے دیکھے۔ ہر ایک یہ چاہتا تھا کہ وہ اس (حج) کو مکمل کرے۔ اور ہر کوئی اس کوشش میں تھا کہ اسی طرح کرے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں۔ ہماری حج کے علاوہ کوئی اور نیت نہ تھی اور نہ ہم اس کے علاوہ کچھ جانتے تھے، اور نہ ہم (حج کے مہینوں میں) عمرہ کے متعلق جانتے تھے۔ جب ہم طواف کے بعد مروہ کے پاس تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! جس کے پاس قربانی کا جانور نہیں ہے وہ احرام کھول دے اور اس احرام حج کو عمرہ بنالے (یعنی طواف سعی تو ہو چکی اور عمرہ کے افعال بھی پورے ہو گئے) اگر جو بات بعد میں میرے علم میں آئی ہے پہلے آجاتی تو میں قربانی نہ لاتا۔“ تو جن کے پاس قربانی نہ تھی انہوں نے احرام کھول دیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 799]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم الحج، باب حجة النبي صلی اللہ علیہ وسلم، رقم: (1218).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الشافعي | المجدد أمر الدين على رأس المائتين |
Musnad Shafi Hadith 799 in Urdu