الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ فَسْخِ الْحَجِّ بِالْعُمْرَةِ
حج کو فسخ کر کے عمرہ کر لینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 804
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ ثُمَّ أَذَّنَ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ فَتَدَارَكَ النَّاسُ الْمَدِينَةَ لِيَخْرُجُوا مَعَهُ، فَخَرَجَ فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَانْطَلَقْنَا مَعَهُ لَا نَعْرِفُ إِلَّا الْحَجَّ، وَلَهُ خَرَجْنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا يُنَزَّلُ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ، وَهُوَ يَعْرِفُ تَأْوِيلَهُ، وَإِنَّمَا يَفْعَلُ مَا أُمِرَ بِهِ فَقَدِمْنَا مَكَّةَ فَلَمَّا طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَالَ:"مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً فَلَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْهَدْيَ وَلَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً" .
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نو برس تک مدینہ میں رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج نہیں کیا، پھر (دسویں سال) لوگوں میں حج کے لیے منادی کرائی۔ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلنے کے لیے مدینہ میں آنے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (حج کے لیے) چلے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے، ہم صرف حج کا ارادہ رکھتے تھے اور اسی غرض سے نکلے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن اترتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی حقیقت کو خوب جانتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کرتے تھے جس طرح آپ کو حکم ہوتا تھا۔ جب ہم مکہ آپہنچے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس قربانی نہیں وہ اس کو عمرہ بنا لے اور اگر وہ بات جو مجھے بعد میں معلوم ہوئی پہلے ہو جاتی تو میں قربانی نہ لاتا اور اس کو عمرہ بنا لیتا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 804]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم الحج، باب حجه النبي صلی اللہ علیہ وسلم (1218).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري | صحابي | |
👤←👥جعفر الصادق جعفر الصادق ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري | صدوق فقيه إمام | |
👤←👥عبد العزيز بن محمد الدراوردي عبد العزيز بن محمد الدراوردي ← جعفر الصادق | صدوق ، كان يحدث من كتب غيره فيخطئ |
Musnad Shafi Hadith 804 in Urdu
جعفر الصادق ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري